گورنمنٹ ڈِگری کالج بڈگام میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام کا اِنعقاد
بڈگام// ضلع اِنتظامیہ بڈگام نے شیخ العالم ڈِگری کالج بڈگام میں’100 روزہ جموں و کشمیر نشہ مُکت ابھیان ‘کے تحت ایک جامع پروگرام کا اِنعقاد کیا جس کا مقصد منشیات کے اِستعمال کے خلاف عوامی بیداری اور اِجتماعی اقدامات کو مضبوط بنانا تھا۔اِس پروگرام میں ایڈیشنل چیف سیکرٹرسیاحت ڈاکٹر آشیش چندر ورما جو بڈگام کے ضلعی سرپرست بھی ہیں، بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز’رن فار نشہ مُکت جموں و کشمیر‘ کے فلیگ آف سے ہوا جوکہ منشیات سے پاک معاشرے کے لئے مشترکہ عہد کی علامت ہے۔ اس کے بعد شجرکاری مہم چلائی گئی جسے دیرپا اور صحت مند طرزِ زندگی کے پیغام کو تقویت ملی۔دستخطی مہم میں طلبا اور دیگر شراکت داروں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا جس نے اس مقصد کے لئے کمیونٹی کے عزم کو اُجاگر کیا۔پروگرام میں قومی ترانہ اور قومی نغمہ پیش کیا گیا، معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، استقبالیہ خطاب ہوا اور اثر انگیزتقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر ورما نے اَپنے کلیدی خطاب میں ضلع اِنتظامیہ اور حصہ لینے والے اداروں کی نشہ مُکت ابھیان کے نفاذ میں فعال کردار کی ستائش کی۔انہوں نے منشیات کے اِستعمال کی روکتھام کے لئے مسلسل بیداری مہم، عوامی شمولیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں، تعلیمی اداروں میں باقاعدہ بیداری پروگرام چلائیں اور کونسلنگ و بحالی کے نظام کو مضبوط بنائیں۔اُنہوں نے نوجوانوں کو کھیل، ثقافت اور ہنر پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے مثبت سمت میں راغب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر ورما نے مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل، منشیات کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور حساس مقامات پر نگرانی بڑھانے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔اُنہوں نے مہم کے اثرات کو بڑھانے کے لئے مقامی قیادت بشمول پنچایتی راج اداروں اور سول سوسائٹی سے فائدہ اُٹھانے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اطہر عامر خان نے اَپنے خطاب میں ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ بیداری، قانون عملانے اور بحالی پر مشتمل کثیر جہتی حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ مہم کو نچلی سطح تک مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام ہری پرساد کے کے نے منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے نگرانی اور قانون عملانے کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے ایسے معاملات کی نشاندہی اور اطلاع دینے میں عوامی تعاون کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔اِس موقعہ پرپرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر امین نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کا اختتام مہمانِ خصوصی کی جانب سے منشیات کے خلاف حلف دلوانے اور شکریہ کی تحریک سے ہوا۔ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں اے ڈی سی بڈگام، پی او آئی سی ڈی ایس، سی ایچ او، ڈی آئی او، سینئر ضلعی افسران کے علاوہ افسران، اساتذہ، طالب علموں، این ایس ایس رضاکاروں، این سی سی کیڈٹوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔










