voters

ایڈوکیٹ جنرل آفس جموں اور سر ی نگر میں قومی یوم رائے دہندگان منایا گیا

جموں/ سری نگر//ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر نے آج جموں اور سری نگر میں اَپنے دونوں ونگوں میںقومی یوم رائے دہندگان منایا۔جموں میں حلف بر داری کی تقریب ایڈ وکیٹ جنرل جموںوکشمیر ڈی سی رینہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام لأ اَفسران ، سرکاری وکلأ ، اَفسران ، ڈائریکٹر لیگیشن جموں اور ملازمین نے شرکت کی۔سری نگر میں قانون دفاتر ، اَفسران اور ملازمین نے قومی تقریب میں حصہ لیا جس کی قیادت سری نگر کے سینئر ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرل اے آر ملک نے کی۔اِس موقعہ پر ایڈوکیٹ جنرل جموںوکشمیر نے آئین کے حوالے سے اِس موضوع کی اخلاقیات کو روشناس کیا ۔ اُنہوں نے شرکأ کو بالخصوص ملک اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود ، بہتر حکمرانی کے لئے کوششوں کو بڑھانے اور قوم کی جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کے لئے ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،’’یہ آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اِنتخابات کے وقار کو متاثر کرتا ہے، ہر الیکشن میں بے خوف ہو کر ووٹ ڈالیں، مذہب، نسل، ذات، برادری، زبان یا کسی بھی ترغیب سے متاثر ہوئے بغیر ووٹ دیں اور ان میں بھائی چارے کو فروغ دیںجو فرد کے وقار اور قوم کے اتحاد اور سا لمیت کو یقینی بنائیں۔‘‘ایڈوکیٹ جنرل نے رگ وید منڈلا 5 ، شولوکھ 60 ، منتر5 کا حوالہ دیا جس کا سادہ مطلب یہ ہے کہ ’’ کوئی بھی برتر یا کمتر نہیں ہے ، سب بھائی ہے ، سب کو سب کے مفاد کے لئے کوشش کرنی چاہیے اور اِجتماعی طور پر ترقی کرنی چاہیے۔‘‘ دوسرے مذاہب میں بھی یہی مقام ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ قوم کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کی پہچان ہے۔اُنہوں نے شرکأ کو آئین کے بنیادی مقصد کے حصول کے لئے شفافیت ، جواب دہی کے علاوہ اَپنی ذمہ داریوں اور بنیادی طور پر دیانت داری کے ساتھ اشتراک کرنے پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پر دیگر شرکأ نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔پروگرام کا اِختتام ’’ ووٹرز عہد ‘‘ کے حلف دِلانے سے ہوا۔