سنجوا ممکنہ طور فدائی حملے کی ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کا امکان
سری نگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سربراہ کلدیپ سنگھ نے ہفتہ کے روز جموں کے سنجوان میں تصادم کے مقام کا دورہ کیا، جہاں 22اپریل کو فورسز نے جیش محمد کے دو فدائین کو ہلاک کر دیا تھایہ تصادم وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں کے سامبا کے دورے سے دو دن پہلے ہوا تھا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی) اے کے سربراہ کلدیپ سنگھ نے سنیچر کی صبح ساتھ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل بھی تھے، جموں کو سی آر پی ایف افسران کی طرف سے گولی باری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل جمعہ کی شام کو این آئی اے کی ایک ٹیم نے فائرنگ کے مقام کا دورہ کیا تھا اور ابتدائی معلومات اکٹھی کی تھیں۔امکان ہے کہ ایجنسی مکمل تحقیقات کے لیے کیس کو اپنے ہاتھ میں لے گی۔جموں کے سنجوان ملٹری اسٹیشن کے قریب ہونے والی گولی باری میں دو جیش فدائین کے علاوہ، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا ایک افسر مارا گیا۔جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا تھا کہ دونوں فدائین پاکستان میں مقیم جیش محمد کے خودکش دستے کا حصہ تھے اور ان کی دراندازی وزیر اعظم کے جموں و کشمیر کے دورے کو سبوتاڑ کرنے کی ایک “بڑی سازش” ہو سکتی ہے وزیر اعظم 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر یہاں سے 17 کلومیٹر دور سامبا ضلع کے پلی گاؤں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ وہاں ایک اجتماع سے خطاب بھی کرنے والے ہیں۔حکام کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے کثیر سطحی سیکورٹی سیٹ اپ رکھی گئی ہے۔










