ایل ڈی ہسپتال میں رشوت خوری کا معاملہ

پولیس نے 2 سیکورٹی گارڈ گرفتارکیے

سری نگر//وادی کشمیر کے سب بڑے اور معروف ہسپتال لل دید( L.D ) میں پولیس نے اس وقت تعینات 2پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو مبینہ طور پر حاضرین سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔کشمیر نیوذ سروس کوسرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی ہسپتال میں حاضرین سے مبینہ طور پر رشوت لینے والے دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بھی ہوئی ہے۔چند روز قبل ہسپتال میں ایک شیر خوار بچہ اس وقت دم توڑ گیا جب دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز نے ڈاکٹر سے ملنے سے پہلے رشوت دینے کا کہہ کر حاضرین کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا۔حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 01/2022کے تحت پولیس سٹیشن راجباغ میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فعل میں ملوث دو پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔چند روز قبل ہسپتال میں ایک شیر خوار بچہ اس وقت دم توڑ گیا جب دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز نے ڈاکٹر سے ملنے سے پہلے رشوت دینے کا کہہ کر اٹنڈنٹ کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا۔اس دوران واقعے پر ایک ویڈیوں پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔