Manoj Sinha

ایل جی سنہا نے میلہ کھیر بھوانی پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

کشمیری پنڈت برادری کے بہنوں اور بھائیوں کو’

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد دی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کمطابق “سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، خاص طور پر کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے بہنوں اور بھائیوں کو جیشٹھا اشٹمی کے پرمسرت موقع پر۔ دعا ہے کہ ماتا کھیر بھوانی کا آشیرواد ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کرتا رہے اور آنے والے سالوں تک سب پر اپنی رحمتیں برسائے۔ ایل جی کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا۔خیال رہے میلہ کھیر بھوانی میں کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد ہر سال شرکت کے لئے آتے ہیں جبکہ حسب معمول یہاں اس حوالے سے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔