سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں جموںوکشمیر حکومت شفاف ، جواب دہ اور ذمہ دار حکمرانی کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے جامع الیکٹرانک اِقدامات کر رہی ہے۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو تمام خدمات کے اینڈ ٹو اینڈ تک ڈیجیٹائزیشن کو مکمل کرنے کا مینڈیٹ دیاہے ۔ تمام عوامی خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر ضم کرنے اور مقررہ مدت میں اس کے لئے فیڈ بیک میکانزم تیار کرنا ہے۔این اِی ایس ڈی اے پر اعلیٰ کارکردگی کو جاری رکھنے اور ملک کی تمام ریاستوں اور یوٹیوں میں نمبر وَن کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے یوٹی بننے کے لئے ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) پلیٹ فارم پر مزید خدمات لائی گئیں۔جموںوکشمیر نے محکموں میں شفافیت ، جواب دہی اور ذمہ دار ورکنگ کلچر کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اِی ۔ گورننس اقدامات شروع کئے ہیں۔ اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جموںوکشمیر اَنٹی کورپشن بیوروکے موبائل ایپلی کیشن ’’ ستارک ناگرک‘‘ اور ڈیپارٹمنٹل ویجی لینس آفیسرس ( ڈی وِی او) پورٹل کا آغاز کیا گیا ہے جو کورپشن کا کافی حد تک مقابلہ کررہے ہیں۔’’ ستارک ناگرک‘‘ اپیلی کیشن کو کورپشن کے بارے میں معلومات کے بغیر کسی رُکاوٹ شہروں کوایز اور موبائبلٹی سے اَپنی شکایات پیش کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔کوئی بھی شہری جس کے پاس اینڈرائیڈ پر مبنی ڈیوائس ہے وہ پلے سٹور سے ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرسکتا ہے ۔ شکایت کے اِندراج کے وقت ایک منفرد شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گاجسے بعد میں شکایات کی صورتحال کا پتہ لگانے کے لئے اِستعمال کیا جاسکتا ہے ۔اِسی طرح ڈیپارٹمنٹل ویجی لینس آفیسرس ( ڈی وِی او)پورٹل کو مختلف محکموں کے ڈی وی اوز کے ساتھ ایک آن لائن مواصلاتی چینل کو فعال کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ بعض معاملات میں شکایات جاری کاموں ، موجودہ بھرتیوں اور معاہدوں کے خلاف ابھی تک کی جانے والی ادائیگیوں سے متعلق ہیں، ان معاملات کو ڈی او اوز کو بھیج کر خلاف ورزیوں او رکوتاہیوں کو فوری طور پر دُور کیا جاسکتا ہے اور سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان کو روکا جاسکتا ہے ۔ اِس نظام کے دیگر اِقدامات میں تمام سرکاری ملازمین کے لئے بذریعہ الیکٹرانک یا آن لائن موڈ ویجی لینس کلیئر نس فراہم کرنے کے لئے ایک الیکٹرانِک ویجی لینس کلیئر نس سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ’ یو ایم اے این جی ‘ یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن نئے دور کی گورننس کے لئے ایک کثیر لسانی موبائل پلیٹ فارم ہے جو’ ’کسی بھی وقت کہیں بھی گورننس‘‘ فراہم کرتا ہے۔ ’’آپکا موبائل ہمارا دفتر‘‘ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی میں حکومت جموں و کشمیربذریعہ موبائل موڈ شہریوں پر مبنی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اس سے خدمات تک رسائی میںآسانی ہوگی اور ان خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی سہولیت میں اِضافہ ہوگا۔’یو ایم اے این جی‘ پلیٹ فارم پر خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں اور شہریوں کو ایک وَن سٹاپ حل فراہم کرتی ہیں جو سروس کے لئے درخواست سے شرو ع ہوتی ہے اور اس پر سر ٹیفکیٹ اور اِجازت کی وصولی ہوتی ہے ۔ فراہم کی جانے والی خدمات کو ڈیجیٹل فیڈ بیک کے آن لائن ادائیگی کے گیٹ وے اور ریپڈ اسسٹمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔متعدد مشہور خدمات جیسے پیدائشی سند ، وفات سند ، ریہری لائسنس ، میریج سر ٹیفکیٹ ، اِنکم سر ٹیفکیٹ ، کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ڈیپن ڈنٹ سر ٹیفکیٹ ، ایس سی ، ایس ٹی ، آر بی اے سر ٹیفکیٹ اور متعلقہ دستاویزات تک عوامhttps://web.umang.gov.inپر رَسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔موبائل ایپ ’’ یو ایم اے این جی ‘‘ میں یا ڈائون لوڈ ’’ اینڈرائیڈ ‘‘ اور ’’ آئی او ایس ‘‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔اِی ۔ آفس کو اَپنانے سے تمام محکموں میں ایک آسان ، جواب دہ ، مؤثر اور شفاف بغیر کاغذ کام کرنے کا کلچر حاصل کیا جارہا ہے ۔اِی ۔ آفس اِقدام کی عمل آوری سے فائلوں کو ٹھکانے لگانے کی شرح 96فیصد کی سطح کو چھو گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ 305 ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اَب اِی ۔ آفس پر ہیں اور اِی ۔فائلیں تمام اَفسران کے لئے قابل رَسائی ہیں چاہے ان کے مقامات کچھ بھی ہوں۔جموںوکشمیر یوٹی فائلوں کے اِی ۔ آفس میں پہلے نمبر پر ہے ۔ فی الحال 180 سروسز آن لائن ہیں جنہیں فیڈ بیک میکانزم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔ تمام سربراہان کو اِی ۔ آفس پورٹل پر لایا گیا ہے جبکہ جے کے ایڈمنسٹریٹیو سروسز ( جے کے اے ایس ) اَفسران کی ’’ سالانہ کارکردگی رِپورٹس ‘‘ کو ایس پی اے آر آر او ڈبلیو ( سپیرو ) پورٹل پر آن لائن موڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی کی درجہ بندی میںنمایاں بہتری آئی ہے اور اس نے این اِی ایس ڈی اے ۔ 2021میں تمام یوٹیوں میں نمبر وَن درجہ حاصل کیا ہے ۔ یوٹی پورٹل میں تشخیصی پیرا میٹروں جیسے رَسائی ، ’’اِنفارمیشن سیکورٹی اینڈ پریویسی ‘‘ ،’’ مواد کی دستیابی‘‘ اور ’’اِستعمال میں آسانی ‘‘کی اعلیٰ تعمیل ہے۔مزید برآں، جے اینڈ کے انٹگریٹیڈ گریوینس ریڈ رسل اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ) شہریوں کو ان کی شکایات کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ایک اِی ۔ گورننس اِقدام کے طورپر تیار کیا گیا ہے ۔ جے اینڈ کے انٹگریٹیڈ گریوینس ریڈ رسل اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس )پورٹل کو مرکزی حکومت کے سینٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈرس اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( سی پی جی آر اے ایم ایس ) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔مزید برآں ’’ملاقات پروگرام ‘‘ کے تحت شہری اَپنی شکایات کے ازالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے براہ راست بات چیت کرسکتے ہیں جو جے کے گریوینس پورٹل پر درج کی گئی ہیں۔
وزیر دفاع 21سے 23اپریل تک جرمنی کے دورے پر روانہ ہونگے
کانگریس ، ڈی ایم کے ، سماج وادی پارٹی نے خواتین ریزرویشن ترمیمی بل کی حمایت نہ کر کے بہت بڑی غلطی کی
سکینہ اِیتو نے چمب گنڈ کولگام میں اِضافی کلاس روم کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
ستیش شرما نے شہید صوبیدار پروین سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیر صحت نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کرکے ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر رشید کے والد کی عیادت کی
گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سری نگر میں صوبائی سطح کا روڈ سیفٹی پروگرام منعقد
420کلو میٹر سرینگر لہیہ اور جمہ گنڈ کپوارہ کی شاہرائیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند
ایپکس بجٹ کے دوران دیہی ترقی پلانوں کے تحت ترقیاتی کام کی نگرانی ممبران اسمبلی کرینگے
ہماری ریاست ہمارا حق ، سٹیٹ ہڈ بحال ہونے تک پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے
دنیا بھرکی طرح جموں وکشمیر میں بھی لیور مخالف امراض کاعالمی دن بڑے شوق سے منایا گیا










