Union Minister of FPI, Pashupati Kumar Paras visits CoE, Zawoora

ایف پی آئی کے مرکزی وزیر پشو پتی کمار پارس نے سی او ای ، ذاورہ کا دورہ کیا

سرینگر//مرکزی حکومت کے جموں و کشمیر کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز ( ایف پی آئی ) مسٹر پشو پتی کمار پارس نے سینٹر آف ایکسی لینس ( سی او ای ) ذاوورہ کا دورہ کیا اور ترقی پسند کسانوں اور تاجروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت وادی کے کاشتکار طبقے کے تمام حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی کئی اقدامات شروع کئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کے اقدامات کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر پارس نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے جموں و کشمیر میں منی فوڈ پارک قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پروسیسنگ کی صلاحیت بڑھانے کے علاوہ اس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی معقول قیمت ملنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیر نے اس موقع پر علان کیا کہ مرکز سے ایک خصوصی ٹیم وادی میں تعینات کی جائے گی تا کہ کسانوں کو درپیش مسائل کا جائیزہ لیا جا سکے اور ان کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔ پھلوں کے کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پارس نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کم سے کم معلومات کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے فوائد حاصل کریں ۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر نے وزیر کو وادی کشمیر کے ہارٹیکلچر سیکٹر کے موجودہ منظر نامے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مختلف تاجروں اور پھلوں کے کاشتکاروں نے وزیر سے بات چیت کی اور انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ ، جوائینٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ، ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے مختلف افسران ، ڈی ڈی سی ممبر ، کسانوں اور کاروباری افراد کی بڑی تعداد بھی بات چیت کے دوران موجود تھی ۔