ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے ہر پہلو کی احتیاط کیساتھ جانچ جاری

نئی دہلی/یو این آئی// گجرات کے احمد آباد میں12 جون 2025 کے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی جانچ کر رہے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو نے جمعہ کو کہا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ ہر پہلو کی جانچ کر رہا ہے ، اور میڈیا نیز عام لوگوں سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اے آئی 171کے دردناک حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بیورو نے آج ایک عبوری بیان میں بتایا کہ حادثے سے متعلق تمام تکنیکی، آپریشنل، تنظیمی اور انسانی پہلوؤں کی وسیع اور گہرائی سے جانچ ہوئی ہے ۔ طیارہ کے سسٹمز، فلائٹ ریکارڈر ڈیٹا، انجن کے پرزوں وغیرہ کے تجزیے میں پیش رفت ہوئی ہے۔