پچھلے سال ہندوستان جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ میں آگیا / نتن گڈکری
سرینگر // ہندوستان کی لاجسٹکس لاگت اگلے پانچ سالوں میں سنگل ہندسہ پر آ جائے گی کی بات کرتے ہوئے پچھلے سال، ہندوستان جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ بن گیا تھا۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ہندوستان کی لاجسٹکس لاگت اگلے پانچ سالوں میں سنگل ہندسہ پر آجائے گی۔نئی دہلی میں ’’ڈیلوئٹ گورنمنٹ سمٹ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے، گڈکری نے کہا کہ وزارت کئی ہائی ویز اور ایکسپریس ویز تعمیر کر رہی ہے جس سے ہندوستان کی لاجسٹک لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پانچ سالوں کے اندر ہماری لاجسٹک لاگت سنگل ڈیجٹ میں ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال، ہندوستان جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ بن گیا تھا اور صرف امریکہ اور چین کے بعد ہیں ۔ ان کے مطابق، ہندوستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کا حجم 2014 میں 7.5 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 2024 میں 22 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ہندوستان کی میکرو اکانومی کے بارے میں بات کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسانوں کی قوت خرید میں اضافہ کر سکتے ہیں تو اس سے ہماری معیشت پر بڑا مثبت اثر پڑے گا۔گڈکری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان کو اپنی برآمدات بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ شہروں کی طرح، سمارٹ ولیج بھی اقتصادی طور پر قابل عمل ہے۔وزیر نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں کارکردگی کا اڈٹ مالیاتی آڈٹ سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔










