آپریشن سندھ جاری ہے اور اس کے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا/جے پی نڈا
سرینگر // آپریشن سندور اور سرجیکل سٹرئیک نے دکھایا ہے کہ اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھائی تو ہم ان کے گھر میں گھس کر جواب دیں گے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا نے کہا کہ آپریشن سندھ جاری ہے اور اس کے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا جے پور پہنچے۔ جس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی مضبوط دفاعی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا ’’ ہمارے ’’آپریشن سندور اور سرجیکل اسٹرائیکس نے دکھایا ہے کہ اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھائی تو ہم ان کے گھر میں گھس کر جواب دیں ‘‘گے۔ پاکستان نے چار دنوں کے اندر ہتھیار ڈال دیے۔ نڈا نے کہا’’پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دینے میں ہندوستانی مسلح افواج کی کامیابیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپوں پر درست حملے شروع کر دیے‘‘۔انہوں نے قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کا سہرا وزیر اعظم مودی کی قیادت کو دیا اور مزید کہا کہ ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے نو ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندھ جاری ہے اور اس کے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔










