خود کشی کی وجہ کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے تفتیش شروع کی
سرینگر// اے ایس سی کے ایک میجر نے اکھنور سیکٹر میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے ۔ آفیسر نے کن وجوہات کی بنا پر یہ سنگین اقدام اُٹھایا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور بارڈر پر تعینات جالندھر سے تعلق رکھنے والے ایک اے ایس سی میجر نے مبینہ طو رپر خودکشی کر لی۔ مہلوک کی شناخت مبارک سنگھ پڑا کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اے ایس سی افسر، اس کی لاش کو ترنگے سے نواز کر آخری رسومات کے لیے واپس جالندھر لایا گیا۔میجر رمت سنگھ، جنہوں نے پڈا کے ساتھ خدمات انجام دیںنے بتایا کہ انہوں نے ایک ساتھ تربیت حاصل کی اور میجر مبارک کو اتراکھنڈ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر سمیت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا۔ادھر مہلوک نے کس وجہ سے یہ سنگین اقدام اُٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ مہلوک نے دو سال پہلے شادی کی تھی اور اس کا ایک بھائی ہندوستانی فضائی میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مبارک سنگھ نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کرکے خود پر گولی چلائی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا تھا اور اس کو اگر فوری طور پر اودھمپورہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ فوت ہوا ۔










