Atal Dulloo chairs JKLFC Board meet

اٹل ڈولو نے جے کے ایل ایف سی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

جموں//محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اٹل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر اور لداخ فائنانس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 244 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کارپوریشن کے نان پرفارمنگ اثاثوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں اور ریکوری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے کارپوریشن مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے غیر معمولی کوششیں کرنے پر زور دیا اور اس مقصد کیلئے ایک تفصیلی منصوبہ بندی کرنے کو کہا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایل ایف سی اجے کمار چشرما نے بھی کمپنی کی ترقی کیلئے اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ۔ جے کے ایل ایف سی ، جے اینڈ کے بنک اور سڈکو کے شراکتداروں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ نادہندگان سے وصولی کیلئے کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کریں ۔ بورڈ نے کارپوریشن کی طرف سے اس کی مضبوطی کیلئے کئی اقدامات کی تجویز پیش کی ۔ جس میں خصوصی ریکوری ڈرائیوز شروع کرنا ، یک وقتی تصفیہ کی پالیسیوں کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی اسکیموں کے تحت نتظیم نو کے پیکجوں کے مناسب استعمال کی بھی تجویز دی گئی ۔ یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ جان بوجھ کر نادہندگان اور فنڈز کے ناپسندیدہ ڈائیورژن پر نظر رکھی جائے ۔ بورڈ نے ضلعی سطح پر توسیعی کاؤنٹر کھولنے کا مطالبہ مان لیا ۔ اجلاس میں جے کے ایل ایف سی کے ملازمین سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں موجود لوگوں میں بورڈ کے ڈائریکٹر ارون گنڈوترا ، ایل آئی سی انڈیا کے نمائندے اور کارپوریشن کے دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔