ayushman bharat

آیوسمان بھارت ۔ صحت غریبوں کیلئے صحت کی خدمات کا ایک گیم چینجر

جموں//صحت کو زندگی کی ہر دوسری ضرورت پر فوقیت حاصل ہے اور لوگوں کو مفت طبی دیکھ بھال فراہم کرنا بنی نوع انسان کی فلاح کا سب سے بڑا اقدام ہے ۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ ضروری فلاحی اقدام فراہم کرنے کیلئے صحت اسکیم کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا تھا ۔ اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی کو مرکزی حکومت نے سال 2018 میں شروع کیا تھا تا کہ ملک کے معاشی طور پر کمزور طبقات کو مفت صحت خدمات فراہم کی جا سکیں ۔ جموں و کشمیر میں صحت اسکیم کے تحت اس اسکیم کے فوائد مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام افراد تک پہنچائے گئے ۔ یہ اسکیم فہرست میں شامل ہسپتالوں کے تمام رہائشیوں کو فی خاندان 5 لاکھ روپے سالانہ کا ہیلتھ انشورنس کور فراہم کرتی ہے ۔ اس اسکیم میں ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے کے تین دن اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کے پندرہ دنوں کے اخراجات بشمول تشخیص اور ادویات شامل ہیں ۔ پرانے شہر بارہمولہ کے ایک کارپینٹر بشیر احمد کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں سرینگر کے ٹیریٹری کئیر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کا مشورہ دیا ۔ بشیر کی اہلیہ نے کہا ’’ ہمارے لئے طریقہ کار کی قیمت مہنگی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں گولڈن کارڈ نہ ملتا تو انہیں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ گولڈن کارڈ نے میرے شوہر کی جان بچائی ‘‘۔ صرف بشیر ہی نہیں کئی اور مریض بھی ہیں جنہوں نے گولڈن کارڈ سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ معاشرے کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جو صحت کی بہتر سہولیات اور سرکاری یا نجی صحت کی دیکھ بھال کے اداروں میں علاج کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں ، گولڈن کارڈ سے مستفید ہوئے ہیں ۔ بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک مریض منظور احمد کی حال ہی میں سکمز سرینگر میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ۔ یہ سرجری صرف اسکیم کے تحت فراہم کردہ فوائد کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔ صحت ایک بنیادی انسانی حق ہونے کے ناطے تمام انسانوں کے لئے ایک بہتر معیار کی زندگی گذارنے کا ایک اہم اشارہ ہے اور جموں و کشمیر اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ نیشنل ہیلتھ ایجنسی ( این ایچ اے ) کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر ان پانچ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہے جن میں پچھلے چھ مہینوں میں سب سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں ۔ عداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر نے پچھلے چھ مہینوں میں 19 لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے ہیں جو اسے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست /یو ٹی بناتا ہے ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ یہاں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور صحت سکیم کے تحت صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے ریاستی صحت ایجنسی ( ایس ایچ اے ) کے ذریعے مقامی لوگوں کو بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنے کیلئے کئی نئے نجی ہسپتالوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کا یہ اضافہ ہسپتالوں اور صحت کی خدمات کے ایک مضبوط نیٹ ورک کو پھیلانے اور تعمیر کرنے کی طرف ایک قدم ہے ۔ مزید براں ایس ایچ اے کی گورننگ کونسل نے حال ہی میں نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ بینیفٹ پیکج پر منتقلی کی منظوری دی ہے جس میں مختلف پیکجوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ یہ پیکج کی شرحوں میں اضافے کیلئے نجی ہسپتالوں کی طویل التوا کی مانگ کو پورا کرے گا اور نجی شعبے کی پائیداری کو فروغ دے گا ۔ اس کے علاوہ اسکیم کے فوائد کو آخری ممکنہ مستفید تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اے نے ایک منفرد پہل ’ گاؤں گاؤں آیوشمان ‘ شروع کی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد پوری آبادی کو کم سے کم وقت میں گولڈن کارڈ فراہم کرنا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ تمام اہل استفادہ کنندگان اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہیں ، 8000 سے زیادہ کامن سروس سینٹرز ( سی ایس سیز ) کے نیٹ ورک کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں کی ان اسپاٹ رجسٹریشن کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں ۔ پی آر آئی کے نمائندوں اور آشا کارکنوں کے ساتھ مل کر نچلی سطح پر صد فیصد رجسٹریشن اور بیداری کی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کیلئے ورچول لرننگ ماحول ( وی ایل ای ) گاؤں میں لگایا جا رہا ہے ۔ ایس ایچ اے نے تربیت دی اور ان سی ایس سیز کی ہینڈ ہولڈنگ بھی کی ۔ ہدف شدہ آبادی تک پہنچنے کیلئے فہرست میں شامل ہسپتالوں میں ہورڈنگز کی تنصیب کے سلسلے میں مہم ، آشا کارکنوں اور دیگر زمینی سطح کے کارکنوں کے ذریعے کیمپ منعقد کئے گئے تا کہ مذہبی اداروں کی فعال شمولیت کے ساتھ اس اسکیم کے فوائد کے بارے میں بات کی جا سکے ۔ اسکیم کے کامیاب نفاذ کیلئے جموں و کشمیر کو کئی بار تسلیم کیا گیا ہے ۔ فروری 2019 میں آیوشمان بھارت کے اختراعی نفاذ کیلئے ایس کے او سی ایچ آرڈر آف میرٹ ایوارڈ جموں و کشمیر کو دیا گیا ۔ جے اینڈ کے ، ایس ایچ اے کو بھی این ایچ اے کے زیر اہتمام آروگیہ منتھن کے لرننگ اور اسپیس شیئرنگ ایونٹ میں پہلا انعام ملا ۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے بھی جموں و کشمیر کو قابلِ ذکر کامیابیوں کیلئے سراہا گیا ہے جس میں وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کے فلور میں خود کو سراہا ۔