شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں بھی سیکورٹی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا
سری نگر//انسپکٹرجنرل آف کشمیر پولیس زون وجے کمار نے جمعرات کو جنوبی ضلع کولگام جا کر یہاں ایس او جی کیمپ اور گزشتہ شام کے جائے جھڑپ کا دورہ کر کے یہاں افسران اور اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور جاری جنگجو مخالف آپریشنوں پرتبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے ضلع شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں بھی سیکورٹی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، وجے کمار نے جمعرات کو کولگام انکاؤنٹر سائٹ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کا دورہ کرکے سیکورٹی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ایک اہلکار نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ آئی جی پی کشمیر نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ایس ایس پی کولگام کے ساتھ نیلو کے علاقے میں انکاؤنٹر سائٹ اور ایس او جی کیمپ کا دورہ کیااوروجے کمارنے جے کے پی، آرمی اور سی آر پی ایف کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا۔اہلکار نے یہ بھی کہا کہ بعد میں آئی جی پی اور ڈی آئی جی نے سیکورٹی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے شوپیاں اور پلوامہ کا دورہ کیا۔ خیال رہے جنوبی کشمیر ،کے ضلع کولگام میں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجووئو ںکے درمیان تصادم آرائی میں ایک پاکستانی جنگجو، ایک ایس او جی اہلکار جاں بحق جب کہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے










