جموں//جموںوکشمیر میں رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ان دفاتر کے کام کاج کا موقعہ پر جائزہ لینے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی بھر میں سب رجسٹرار دفاتر کا معائینہ تیز کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی طرف سے گذشتہ ہفتہ ریونیو اور اِس کے ماتحت محکموں کی بلائی گئی ایک جائزہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اِنسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن ( آئی جی آر ) جے اینڈ کے شیخ ارشد ایوب نے آج جموں خاص ،جموں جنوبی اور جموں شمالی میں ایس آر دفاتر کے کام کاج کا ایک جامع جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن جموں( اے آئی جی آر جے) منصور اسلم اور رجسٹرار جموں نتاشا کلسوترا بھی موجود تھیں۔یہ نوٹ کیا گیا کہ ایس آر جموں جنوبی ، خاص او رشمالی تین ہیوی ورک لوڈ دفاتر ہیں جہاں ہر دفتر روزانہ بنیادپر 20سے 25 یا اس سے زیادہ رجسٹریشن کرواتاہے ۔ ایس آر جموں خاص کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اُنہوں نے ایک ہی دِن میں زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کئے یعنی 20؍ جنوری 2022ء کو 59 رجسٹریشن 36.26کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ جو کہ 42سلاٹس کی مقررہ حد سے زیادہ ہیں۔ تینوں ایس آر ز کے ساتھ دستاویز کے اِندراج اور نئے اَقدامات کی عمل آوری کے تمام پہلوئوں پر جامع بات چیت ہوئی ۔ جن مسائل پر بات کی گئی ان میں سلاٹ کی بُکنگ ، دستاویزات کی اَپ لوڈنگ ، دستاویزات کی جانچ ، سٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس ، دستاویزات کی قبولیت اور مختلف آلات کی رجسٹریشن شامل ہیں۔آئی جی آرجے اینڈ کے نے ایس آرز کو لیز ڈیڈز کے اندراج کو ترجیح دینے کی تلقین کی۔ بہتر شفافیت کے لئے تینوں ایس آر وںکو ہدایت دی گئی کہ وہ 20؍ ستمبر 2022ء تک اَپنے سی سی ٹی وی سسٹم کو دو طرفہ آڈیو کے ساتھ اَپ گریڈ کریں۔ایس آرز کو متعلقہ سربراہوں کے تحت ریونیو او رکیپکس اخراجات کو تیز کرنے ، رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گئے اے سی بی / سی بی آئی کیسوں میں اِن پُٹ جمع کرنے ، زیر اِلتوأ اِی۔ جی آر اے ایس چالانوں کی خرابی اور روزانہ کی بنیاد پر ایل آر آئی ایس پورٹل پر غیر منقولہ جائیدادوں کے سلسلے میں سکین شدہ رجسٹریشن ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ متعدد اقدامات عمل در آمد کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ ان میں رجسٹریشن فیس کی وصولی کے لئے آئی پی جی پے منٹ گیٹ وے ، پارٹیوں کی پین ویری فکیشن ، آدھار کی تصدیقی خدمات ، ہوم وِزٹ ماڈیول اور دو طرفہ آڈیو سسٹم کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب شامل ہے ۔ ان اقدامات پر عمل درآمد کے بعد رجسٹریشن کا کام مزید شفاف ، بغیر پریشانی، وقت کا پابند اور شہری دوست ہوجائے گا۔ایس آرز کو بتایا گیا کہ رجسٹریشن کے شعبے میں رجسٹریشن کرنے والے افسران اور ان کے عملے کے افق کو وسیع کرنے کے لئے افسران کی استعداد کار میں اضافہ بنیادی شعبوں میں سے ایک ہے۔ ایس ڈی یو این آئی سی پونے کے تعاون سے اس برس سری نگر اور جموں میں پہلے ہی دو تربیتی ورکشاپوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ افسران کو یشدا پونے، مہاراشٹرا اور کرناٹک میں تربیت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2022 کے دوسرے ہفتے میں افسروں کی ایک اور کھیپ کو تامل ناڈو میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ایس آرز نے رجسٹریشن کے قیمتی ریکارڈ کی حفاظت کے لئے سیکورٹی گارڈ کی فراہمی کی درخواست کی۔ ایس آرز کو بتایا گیا کہ رجسٹریشن ریکارڈ کی حفاظت کے لئے تینوں دفاتر کے احاطے میں سیکورٹی گارڈ کی تعیناتی کا معاملہ پہلے اعلیٰ حکام کے ساتھ اُٹھایا جاچکا ہے۔ رجسٹریشن کے لئے آنے والے شہریوں سے بھی بات چیت کی گئی ۔اُنہوں نے این جی ڈی آر ایس سے ان لائن رجسٹریشن پر اطمینان کا اِظہار کیا جس نے قدیم آف لائن رجسٹریشن کو ختم کیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کی گنجائش کو کم کیاہے ۔ شہریوں نے موجودہ نظام پر اعتماد کا اِظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اَب وہ اَپنے کاغذات اَپنی سہولیت کے مطابق اَپنی منتخب کردہ تقرری کی تاریخ کی بنیادی پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔آخیر میں ایس آر پر زور دیا گیا کہ وہ مشنری جوش او رعزم کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ لوگوں کی توقعات پر پورا اُتر سکے۔










