اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی فرسٹ لیول چیکنگ پر ایک ورکشاپ کا اِنعقاد
سری نگر//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا ( اِی سی آئی ) نے ایس کے آئی سی سی میںصوبہ کشمیر کے تمام اَضلا ع کے ضلعی اِنتخابی اَفسران ( ڈی اِی اوز) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران ( ڈی ڈی اِی اوز) کے لئے اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی فرسٹ لیول چیکنگ ( ایف ایل سی ) پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔اِس پروگرام کااِنعقاد الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے چیف الیکشن آفس جموںوکشمیر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈپٹی کمشنر ) سری نگر کے اشتراک سے کیا ہے۔ورکشاپ کی کارروائی کی صدارت ڈائریکٹر اِی وِی ایم ، اِی سی آئی ایس سندر راجن نے سیکرٹری اِی سی آئی مدھو سودن گپتا اور اَنڈر سیکرٹری اِی سی آئی ، او پی سہانی کی موجودگی میں کی جبکہ اِی سی آئی ایل کے ممبران جن میں ڈپٹی جنرل منیجر پی سی منڈل ، سینئر منیجر اے سنیل ، ٹیکنیکل آفیسر ۔ سی وِی دنیش دَتا اور ٹیکنیکل آفیسر۔ وِی وینکنا بھی پروگرام کا حصہ تھے۔صوبہ کشمیر کے تمام ضلعی الیکشن اَفسران بشمول ڈی اِی او سری نگر محمد اعجاز اَسد ، ڈی اِی او بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر، ڈی اِی او اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈی اِی او بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ڈی اِی او پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ڈی اِی او شوپیان سچن کمار ، ڈی اِی او بڈگام شہباز احمد مرزا، ڈی اِی او کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین ، ڈی اِی او کپواڑہ خالد جہانگیر اور ڈی اِی او گاندربل شمبیر کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران ( ڈی ڈی اِی اوز ) نے ورکشاپ میں شرکت کی۔دورانِ ورکشاپ اِی وِی ایمز او روِی وِی پی اے ٹیز سے متعلقہ مختلف پہلوئوں اور مسائل کے علاوہ ایف ایل سی کی بنیادی باتوں بشمول سب سے اہم ابتدائی مراحل ،تکنیکی او راِنتظامی سیکورٹی ، مشینوں کا معیار ، سیاسی جماعتوں کی شرکت اور پی ۔ ایف ایل سی یو کے تعارف پر غور کیا گیا۔ورکشاپ میں دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اِنتخابی عمل کو خوش اَسلوبی سے چلانے کے لئے تمام شراکت داروں سے نمٹنے کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔دورانِ پروگرام اِی سی آئی ٹیم کے اراکین نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ایف ایل سی کے عمل کا جامع جائزہ پیش کیا۔ورکشاپ میں دوسرے اہم پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی جس میں ڈی اِی اوز اور ایف ایل سی اِنچارج کی ذمہ داریاں ، اِنتظامی تحفظات اور تمام بیلٹ یونٹ ( بی یو) ، کنٹرول یونٹ ( سی یو) اور وِی وِی پی اے ٹی شامل ہیں۔ورکشاپ میں ٹیم کے متعلقہ اَفسران نے ڈی اِی اوز اور ڈی ڈی اِی اوز کی طرف سے بتائے گئے تمام سوالات کو نمٹا دیا۔ مظاہرے کے دوران افسران کو اِی وِی ایم کے عمل کی فرسٹ لیول چیکنگ کے لئے تنصیب اور دیگر عمل کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ۔










