dooran

اِنتظامی کونسل کی سرکاری اِداروں کا نام شہدأ اور نامور شخصیات کے نام پر رکھنے کو منظوری

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جاری’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ تقریبات کے تحت سکولوں ، سڑکوں اور عمارتوں کو شہدأ اور ممتاز شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔جموںوکشمیر یوٹی کی سلامتی اور ترقی میں غیر معمولی شراکت کے احترام او راعتراف کے طور پر شناخت شدہ اِداروں کا نام جموں وکشمیر کے شہدأ اورتاریخی شخصیات کے نام پر رکھا جائے گا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموںصوبے میں اِداروں کا نام شہیدکانسٹیبل راجندر کمار ، شہیدکانسٹیبل راج کمار ، شہید سی ٹی نصیب سنگھ ،شہید ایس پی او جلال الدین ، شہید سی ٹی شمیم احمد ،شہید ایچ سی رگھو ناتھ، شہید ایس ای پی جوگندر سنگھ ،شہید حولدارسرتول سنگھ ،شہیدسی ٹی راج کمار اور شہیدسی ٹی جگ دیو سنگھ پر رکھا جائے گا ۔اِسی طرح صوبہ کشمیر میں اِداروں کانا م مرحوم سروا نند کول پریمی ، شہید ریاض احمدلون ، شہید آر ایف این محمد سفیر خان ،شہید پیر ا ٹروپر شبیر احمد ملک ، شہید آر ایف این عبدالحمید چرا، شہید ایچ سی عبدالرشید کالس ، شہید ایس جی سی ٹی غلام مصطفی برہ اور شہید ایچ سی شیراز احمد پر رکھا جائے گا۔