اِنتظامی کونسل کی جموں وکشمیر میں غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولز 2022 پر پابندی لگانے کو منظوری

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیرمیں غیر منظم ڈیپازٹ سکیموں پر پابندی عائد کرنے کے قانون 2019ء کے تحت غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولز 2022کو منظوری دی۔ یہ ایکٹ غیر منظم ڈیپازٹ پرپابندی لگانے اور ڈیپازٹس کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک جامع طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔غیر منظم ڈیپازٹ سکیموں پر پابندی ایکٹ 2019 غیر منظم ڈیپازٹ سکیموں کے فروغ ، آپریشن اور اِشتہارات پر پابندی لگاتا ہے جو میچورٹی پر ڈیپازٹ کی رقم کی واپسی اور واپسی میں دھوکہ دہی کا باعث بنتی ہے ۔ ایکٹ کی دفعات کے تحت پرائزچٹ یا منی سرکولیشن سکیم پر بھی پابندی ہے۔جموںوکشمیر غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولزپابندی، 2022 ایکٹ کے تحت مجاز اَتھارٹی کے اِختیارات اور فرائض کی دفعات اور دائرہ کار کاتعین کرتا ہے ۔ تفتیش یا انکوائری کرتے وقت حاصل اِختیارات ، مفرور اَفراد سے متعلق اِختیارات ، جائیداد ضبط کرنے کی طاقت ، قانونی پر یکٹیشنر اور دیگر کو مقرر کرنے کا اِختیار ، فارنسک یا ڈیجیٹل آڈٹ کے لئے ایجنسیوں کی فہرست میں حکومت کا اختیار،اثاثوںکی تشخیص یا فروخت، منسلک جائیدادوں کو جاری کرتے وقت تشخیص کی رِپورٹیں حاصل کی جائیں گی اور سیلف ہیلپ گروپوں کے لئے زیادہ سے زیادہ حد کو بیان کرتا ہے ۔