جموں // اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989میں ترمیم کرنے کی منظوری دی تاکہ اِس نچلی سطح کے جمہوری اِدارے میں اوبی سی کے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے لئے ایکٹ میں اوبی سی زُمرے کو شامل کیا جاسکے۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اورلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی۔اِس سے قبل جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ ( ترمیمی) بِل 2023 کا مسودہ وزارتِ داخلہ کو پیش کیا گیا تھا اور وزارتِ داخلہ کے طرف سے اُٹھائے گئے مشاہدات کا جائزہ لے کرجموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ ( ترمیمی) بِل کے نظر ثانی شدہ مسودے میں ضروری ترامیم شامل کی گئی تھی۔ ترمیمی بل میں دیگر پسماندہ طبقات کی خاطر ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے او بی سی کی تعریف کو شامل کرنے، حلقہ پنچایت کی رُکنیت سے نااہل قرار دینے کے طریقہ کار کی وضاحت ،سرپنچ، نائب سرپنچ اور پنچ کو سرکار کی جانب سے معطل کرنے اور ہٹانے کی تجویز ہے۔ اِس میں سٹیٹ الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کو ہٹانے کے طریقہ کار اور خدمات کی شرائط کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔مجوزہ ترامیم کا مقصد جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کو پی آر آئی کے کام کاج میں شفافیت کو یقینی بنانا، آئینی صف بندی اور دیگر ریاستوں میں طریقوں کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنانا ہے جہاں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے علاوہ او بی سی کو ریزرویشن فراہم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے جموںوکشمیر سے متعلق زرعی تحقیق اور اِختراع پر آئی سی اے آر کی توجہ پر زور دیا
عبدالرحیم راتھر نے پکھر پورہ عرس کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیشگی تیاریوں پر زو ردِیا
جاوید رانا نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفود سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد اَراکین اسمبلی سے ملاقات کی
رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے
یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا
ہاکی ورلڈ کپ 2026‘ ہندوستان کی شاندارشروعات
قومی کھیل ایوارڈ 2025کا اعلان:تیجسون شنکر اور دیویا دیشمکھ سمیت 17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026










