سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں اودھمپور میں نئے سرکاری میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) کے قیام کو اِنتظامی منظوری دی۔یہ منصوبہ 2024-25ء میں مکمل ہوگا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِس سے قبل مرکزی حکومت وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے اَپنے مرکزی معاونت والی سکیم کے تحت کپواڑ ہ اور اودھمپور میں دو نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے قیام کے لئے فی کس325 کڑور روپے کی منظور ی دی تھی ۔ اودھمپور میں آنے والا میڈیکل جموںوکشمیر میں ڈاکٹر وں کے مریضوں کے تناسب کو بہتر بنائے گا کیوں کہ ایم بی بی ایس کے طلباء کی داخلے کی صلاحیت میں 100نشستوں کا اِضافہ ہوگا ۔ یہ مریضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرے گا اور خطے میں علاج کی ثانوی سطح پر طبی خدمات میں بہتری لائے گا۔ضلعی صدر مقامات میں معیاری طبی خدمات کی دستیابی طبی ہنگامی صورتحال اور صد مات کے لئے رسپانس ٹائم اور تکلیف کو کم کرے گی ، آئی ایم آر اور ایم ایم آر میں کمی کرے گی اور متوقع عمر میں اِضافہ کرے گا۔










