J&K IMPARD organizes yoga sessions for KAS Probationer trainees

اِمپارڈ نے آرٹ آف لیونگ گورنمنٹ پروگراموں کو اَپنا یا

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل جموںوکشمیر امپارڈ سوربھ بھگت نے 16سے 17 ؍ جون 2022ء تک دو دِن کے لئے ’’ میڈٹیشن اینڈ بریتھنگ ٹیکنک‘‘ پر بیچ 2020کے جے کے اے ایس پروبیشنری آفیسر ٹرینیزکے لئے یوگا سیشن کا اِنعقاد کیا جو امپارڈ سری نگر میں اَپنی اِنڈکشن ٹریننگ کے مرحلہ اوّل سے گزر رہے ہیں ۔اِس ٹریننگ میں تاخیر ہوئی اور 2020ء میں میں ملک میں کووِڈ۔19 پھیلنے کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکی۔آرٹ آف لیونگ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جے کے اے ایس آفیسر ٹرینیز کے لئے یوگا سیشن کا اِنعقاد کیا جارہا ہے ۔ ٹرینروں میں وندنا دفتاری اور اویناش تکو شامل ہیں۔آرٹ آف لیونگ فائونڈیشن ایک رضاکارانہ غیر سرکاری آرگنائزیشن ( این جی او ) ہے ۔ اِس کی شاخیں 156 ممالک میں ہیں ۔ اِس کے پروگراموں میں چار سو پچاس ملین ( 45 کروڑ ) لوگوں نے حصہ لیا ہے ۔اِس کی بنیاد 1981 میں ’’ پدم و بھوشن ‘‘ ایوارڈ یافتہ سری سری روی شنکر نے رکھی تھی جو دُنیا کے مشہور یوگا گورو تھے۔ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت نے اَفسروں کی ملازمتوں ، تربیت اور طویل کام کے اوقات کی وجہ سے ملازمت کے زیادہ تنائو اور تھکن کے احساس کو مد نظر رکھتے ہوئے جے کے اے ایس آفیسر ٹرینیز کے لئے یوگا سیشن کا اِنعقاد کیا تاکہ انہیں تنائو ، اِضطراب ، تنائو سے دور ، مثبت ، پُر سکون او رپُر امن ذہن حاصل کرنے کے لئے آسان عملی ٹولز اور تکنیکوں سے لیس کیا جاسکے۔آرٹ آف لیونگ یوگا پروگرام میں عملی او رسادہ لیکن اِنتہائی مؤثر اور آزمودہ طریقے شامل ہیں ۔ یہ طریقے قدیم اور وسیع پیمانے پر سرا ہا جانے والی حکمت پر مبنی ہیں۔یوگا ایک ورزش اور مراقبہ کا نظام ہے جس میں یوگا آسن ( باڈی پروسچر)، پرانا یام ( سانس لینے کی ایک قدیم تکنیک) ، یوگ ( مراقبہ ) ، سدرشن کریا( سانس لینے کی ایک او رتکنیک) شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ دی آرٹ آف لیونگ پروگرام میں استفساری سیشنز ، گیمز ، مباحثے ، جذبات کا نظم و نسق اور منفی سے نمٹنا شامل ہیں۔ ان عملوں کا مقصد زندگی کی مہارتوں کو بہتر بنانا ، کام او رزندگی کے حالات کے لئے بہتر ردِّعمل پیدا کرنا ہے جو کام کے لئے عزم او راعلیٰ کارکردگی کے حصول کا باعث بنتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے اِن یوگا سیشنوں کے تئیں جے کے اے ایس آفیسر ٹرینیز کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے فیکلٹی کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ یوگا کو امپارڈ کے ذریعے حکومت کے تمام کیڈروں ( سینئر ، درمیانی لیول اور جونیئر) انہیں ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں یوگا سے فائدہ اُٹھانے میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے تربیتی کورسوں کا حصہ بنایا جائے گا۔