سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے میںپردھان منتری گتی شکتی۔ نیشنل ماسٹر پلان کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اَتل ڈولو نے اے پی ڈی میں پی ایم گتی شکتی کی عمل آوری کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ متعلقہ محکموں کے سربراہان سے کہا کہ وہ گمشدہ لنکس کی نشاندہی کرکے ڈیٹا کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ فہرستوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں اور اسے بھاسکراچاریہ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی) کو پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے لئے جمع کریں۔جے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ارون کمار منہاس نے زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں پی ایم گتی شکتی کی عمل آوری کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے میٹنگ کوسکیم کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا کہ مختلف محکموں کو پی ایم گتی شکتی پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے لئے ڈیٹا لیئرز جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ اے پی ڈی کے تحت مختلف محکموں سے مانگے گئے 56 ڈیٹا لیئرز میں سے اب تک پورٹل پر 44 ڈیٹا لیئرز اپ لوڈ ہو چکی ہیں۔بعد میںایڈیشل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے تکنیکی ورکنگ گروپس (ٹی ڈبلیو جیز) کے ایک اور میٹنگ کی صدارت کی جس میں’’جامع ایکسپورٹ پروموشن پالیسی ‘‘ کی تشکیل کے لئے مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورانِ میٹنگ ٹی ڈبلیو جیز نے حکمت عملیوں، دئیے گئے اجناس کے وسائل کی نقشہ سازی، برآمدات کو فروغ دینے کے طریقوں، بین الاقوامی برآمدی مقامات وغیرہ کے بارے میں اپنی اپنی پیشکشیں دیں۔اَتل ڈولو نے نے جموں و کشمیر سے اشیاء کی برآمد کے فروغ کے متعلقہ منصوبوں کی حتمی منظوری سے قبل کسی نہ کسی طرح کی لاگت اور کثیر حصہ داروں کی مشاورت پر مشتمل اقدامات سے مقدار کا تعین کرنے کا مشورہ دیا۔دونوں میٹنگوں میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں ، سیکرٹری اے پی ڈی ،ڈائریکٹر جنرل اِنڈسٹریزاینڈ جموں( نوڈل آفیسر) ٹی ایس جی پی ایم گتی شکتی،، ڈائریکٹر جنرل سیریکلچر ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل بھیڑ پالن کشمیر ،ڈائریکٹر جنرل کمانڈ ائیر یا ڈیولپمنٹ جموں ڈاکٹر جیویشا جوشی، ڈپٹی سیکرٹری لاجسٹک ڈی پی آئی آئی ٹی ، ایم/ او کامرس اینڈ اِنڈسٹریز گنگوپادھیائے، بی آئی ایس اے جی احمد آباد ارچنا چوہان،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں/کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں/ کشمیر، ڈائریکٹر بھیڑ پالن جموں ، ڈائریکٹر ( پی اینڈ ایم ) ہارٹیکلچر، ڈائریکٹر کمانڈایئر یا ڈیولپمنٹ کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم، منیجنگ ڈائریکٹر ایگر و اِنڈسٹریز لمٹیڈ اور سیکرٹری ایڈ وائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان،منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، ٹی ڈبلیو جیز کے دیگر اراکیں اور محکمہ کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔










