اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں’ وَن نیشن وَن فرٹیلائزر سکیم‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سیکرٹریٹ میں پردھان منتری کسان سمردھی کیندر ( پی ایم ۔کے ایس کے ) ’ وَن نیشن وَن فرٹیلائزر ‘ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ناظم زراعت کشمیر / جموں ، ناظم لأ اَنفورسمنٹ ، ڈی بی ٹی کوآرڈی نیٹر اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندوں بشمول سی سی ایف سی ایل ، آئی ایف ایف سی او ، آئی پی ایل اور این ایف ایل نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت نے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جموںوکشمیر میںپردھان منتری کسان سمردھی کیندر ( پی ایم ۔کے ایس کے ) کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اَتل ڈولو نے پردھان منتری کسان سمردھی کیندر ( پی ایم ۔کے ایس کے ) کی ضلع اورکمپنی وار فہرست کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز میں پی ایم ۔ کے ایس کے کو ترقی دینے کے لئے کھاد کمپنیوں کو اَلاٹ کئے گئے اَضلاع کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ پردھان منتری کسان سمردھی کیندر ( پی ایم ۔کے ایس کے ) پہلے ہی مختلف اَضلاع میں کام کر رہے ہیں جبکہ مزید پی ایم کے ایس کے کو دیگر اَضلاع میں بھی فعال کیا جائے گا۔اُنہوں نے کھاد کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ دیگر پی ایم ۔کے ایس کے پر کام جلد شروع کیا جائے اور مقررہ وقت کے اَندر مکمل کیا جائے۔اَتل ڈولو نے فرٹیلائزر کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرریٹیلروں کو پردھان منتری کسان سمردھی کیندر ( پی ایم ۔کے ایس کے ) کے طور پر ڈیولپ کریں تاکہ محکمہ فرٹیلائزر مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق وقت کے اَندر اَندر تمام سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔