اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں این بی ایچ ایم کے تحت کئی تجاویز کو منظوری دی

جموں// ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نےسول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن ( این بی ایچ ایم) کی عمل آوری کے لئے جموںوکشمیر یوٹی سطح کی سکریننگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، سیکرٹری کے وِی آئی سی ، جنگلات و ماحولیات کے نمائندے ، قبائلی اَمور محکمہ ، آئی سی اے آر ، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت اور مشروم جموں / کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر او ربذریعہ ورچیول موڈ شرکت نے۔ڈائریکٹر زراعت کشمیر محمد اِقبال چودھری جو ممبر سیکرٹری کم نوڈل آفیسر این بی ایچ ایم بھی ہیں، نے مشن اور جموںوکشمیر میں اِس کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ مشن کا علان اتمانر بھر بھارت سکیم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور این بی ایچ ایم کا مقصد ملک میں سائنسی بی کیپنگ کے مجموعی فروغ اور ترقی کے لئے ’’ سویٹ ریوولیوشن ‘‘ کے ہدف کو حاصل کرنا ہے جسے نیشنل بی بورڈ ( این بی بی ) کے ذریعے عملایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے مقاصد ، مشن کے ڈھانچے ۔ قومی ، یوٹی اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کی سطح مرحلہ اوّل ، دوم اور سوم کے چھوٹے مشنوں سے مشن کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔میٹنگ میں ایکشن پلان کی تیاری اور عمل درآمد کے طریقہ کار پر تفصیلی بحث وتمحیص ہوئی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ این ابی ایچ ایم کو نیشنل بی بورڈ سے ایک سینٹر ل سیکٹر سکیم کے طور پر لاگو کیا جائے گا او ربورڈ یونٹ ، ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو ،وزارتِ زراعت اور بہبود کساناں سال کے لئے عارضی اخراجات کونیشنل بی بورڈ کو بتائے گی۔میٹنگ کو مشن سپورٹ اور اسسٹنٹ پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ شمال مشرقی خطہ اور ہمالیہ ریاستوں کے لئے 90 فیصد تمام اَفراد ، اِداروں ، آرگنائزیشنوں ، سوسائٹیز ، کوآپریٹیو ، ایس ایچ جیز ، ایف آئی جیز ، ایف پی او ز وغیرہ کے لئے اور صد فیصد سرکاری ایجنسیوں اور آرگنائزیشنوں کے لئے ہے۔اِس موقعہ پر کمیٹی نے جموںوکشمیر یوٹی میں این بی ایچ ایم کے تحت18.76 کروڑ روپے کے ورکشاپوں اور تربیتی پروگراموں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں میں کئی تجاویز کو منظوری دی۔اِس موقعہ پر اَتل ڈولونے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے متعلقہ لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں مشن کی عمل آوری پر زیادہ توجہ دیں اورمشن کی تمام سرگرمیوں کو مقررہ وقت میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے طے کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بی کیپنگ میں جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں خطوں میں دیرپا اور وسیع اِمکانات ہیں اور یہ ایک قابل عمل شعبہ ہے جس میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ اِمکانات ہیں۔