جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیدا وار محکمہ اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر کے لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ بورڈوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اَتل ڈولو نے ضلع وار جائزہ لیا اور پایا کہ کچھ اَضلاع کو اِنفارمیشن نیٹ ورک فار اینمل پروڈک ٹیو ٹی اینڈہیلتھ ( آئی این اے پی ایچ ) آن لائن پلیٹ فارم پر ڈیٹا اَ پ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں دودھ کی پیداوار کی شرح کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اِس سلسلے میں یہ بھی سمجھا گیا کہ فیلڈ سٹاف کو ڈیٹا اِکٹھا کرنے کے طریقوں کی تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ ایڈیشن چیف سیکرٹری نے جموں خطہ میں تخم ریزی پروگرا م کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے راشٹریہ گوکل مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جموںوکشمیر میں مقررہ تاریخ کے اَندر مالیکوڈ نائٹروجن پلانٹس کے قیام کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے موبائل ویٹرنری یونٹوں کو چلانے کے لئے مطلوبہ اَفرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔اتل ڈولو نے جموں میں نیشنل اینمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام ( این اے ڈی سی پی ) کال سینٹروں کے قیام کی سست پیش رفت کا نوٹس لیا اور حکم دیا کہ اسے جلد از جلد پورے جموںوکشمیر میں قائم کیا جائے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر، سی اِی او ایل ڈی بی جموں / کشمیر ، دائریکٹر فائنانس ایگر ی کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔










