گاندربل میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں درجنو ں بھیڑ بکریاں ہلاک
سرینگر// وانگت ناراناگ گاندربل میں دوران شب بادل پھٹنے کے نتیجے میں درجنوں بھیڑبکریاں ہلاک ہوئی ہیں۔ادھراوڑی میں سڑک کی تعمیر کے دوران لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں تین مزدور زخمی ہوئے ہیں ۔ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں وانگت ناراناگ میں گزشتہ شب اُس وقت درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں جب وہ بادل پھٹنے کی زد میں آگئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بکروال طبقہ سے وابستہ بھیڑ بکریوں کے ریوڈ پر آسمانی عافت آنے سے ریوڈ میں درجنوں میویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران مقامی لوگوں میں اس واقع کے حوالے سے تشویش کی لہر پھیل گئی ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے دارا گھٹلیاں میں بیکن سے وابستہ تین مزدور اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے اور اچانک زمین کھسک گئی ۔ زخمیوں کی شناخت خادم حسین ولد محمد شاہ، رزاق بھٹی ولد احمد علی بھٹی اور اعجاز احمد ولد متولی بھٹی ساکنان دارا گھٹلیاں شامل ہے ۔










