اوڑی سیکٹرمیں پولیس وفوج کی تلاشی کارروائی

AK47رائفل،میگزین وگولیاں برآمد ، تھانے میںمقدمہ درج ،مزید تفتیش شروع:پولیس

بارہمولہ//پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹیوں نے ہتھلنگہ اوڑی میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ پولیس نے ایک پریس بیان میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں اسلحہ وگولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر بارہمولہ پولیس اور فوج کی تین راجپوت ریجمنٹ کی مشترکہ پارٹیوں نے سنیچرکی صبح اوڑی سیکٹر کے ہتھلنگہ علاقے کے قریب علاقہ بشمول ہتھلنگہ نالے میں تلاشی مہم شروع کی جس کے نتیجے میں کچھ اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔جن میں ایک اے کے 47رائفل، ایکAK میگزین، گولیوں کے28راؤنڈشامل ہیں۔ اس سلسلے میں انڈین آرمز ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ اوڑی میں مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی گئی۔