اونتی پورہ//اونتی پورہ کے ریشی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک دس سالہ بچی کو ٹکر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ دم توڑ بیٹھی ہے پولیس نے واقعے کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے مفرر ڈارئیور کو ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر کے ڈپمر کو ضبط کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں تیزی سے کام کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو واقعہ کے ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ منگل کی صبح ریشی پورہ کے مقام پر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچی نملی ادیبہ ارشد (عمر تقریباً 10 سال) دختر ارشد احمد شیخ ساکن ریشی پورہ کو محمد حنیف کھانڈے ولدعلی محمد کھانڈے ساکن پامپورنے لاپرواہی سے چلانے والے ڈمپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK01AE-3177 نے ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں مذکورہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔اونتی پورہ کی پولیس ٹیم نے واقعے پر تیزی سے کارروائی کی اور واقعے کے ایک گھنٹے میں ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت نوٹس لیا گیا اور جرم میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر ضبط کر لیا گیا۔
ٹرمپ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار : امریکی سینیٹر
ٹرمپ نے کینیڈا کے جھیل اونٹاریو کا نام’ جھیل امریکہ‘ رکھ دیا
بجلی کے جھٹکے دینے والے 6ہزار دستانے،ICEکا متنازعہ معاہدہ
امریکی وزارتِ تعلیم نے ٹرمپ کی ہٹلر سے مشابہت والی ویڈیو پوسٹ کردی
نیپال :سیلاب سے 470 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری
ایران کی مشروط طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کی تیاری
سوپر ال نینو ہو رہا ہےمضبوط کیونکہ موسمیاتی تبدیلی اس کے اثرات کو کررہاہے تیز
قومی کھیلوں کا دن: 2026 کے سب سے واضح لمحات
جلد ہی، ایف ایس ایس اے آئی پیکڈ فوڈ میں زیادہ چینی، نمک، چربی کو نشان زد کرے گا
جب فرید نے اپنا نام بتایا تو گجرات جنگلات عملے کے 5نے اس پر حملہ کیا










