اونتی پورہ میں حادثہ،پہلگام میںگاڑی میں جا گری

خاتون جاں بحق ،دو بچوں سمیت10زخمی ،ہسپتال منتقل

سرینگر// اونتی پورہ کے چرسو علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت6دیگر زخمی ہوئے جبکہ پہلگام میں ایک گاڑی ،لیدر میں جا گری جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق چر سو اونتی پورہ میںاتوار کے روز2 گاڑیوں زیر نمبرJK02DF 8811اورJK01M 1375 کے درمیان ٹکر ہوا ہے جس کے نتیجے میںایک خاتون سمیہ زوجہ مدثر احمد ساکن پنزگام اونتی پورہ لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس حادثے میں ایک غیر ریاستی اوردو بچوں سمیت6افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا یہ حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب علاقے میں دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی۔انہوں زخمی افراد کی شناخت لالی جان زوجہ عبد الحمید تیلی ساکن پکھر پورہ بڈگام ،زبیدہ زوجہ ذاکر حسین ساکن کرنا بل پانپور،عبد الحمید تیلی ولد علی محمد ساکن پکھر پورہ بڈگام۔نورالعیدمیا ولد آزا میا ساکن بہار،اورآلمہ جان دختر شوکت احمد ڈار ساکن پانپور اور ایک کمسن بچی کو ابتدائی طور اونتی پورہ اور سکے بعد سرینگر منتقل کیا گیا ۔جبکہ پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کا آغازکیا ۔زخمی افراد بڈگام ،پانپور اور بہار سے تعلق رکھتے ہیں ۔ادھر پہلگام میں بھی ایک گاڑی لیدر میں جا گری جس کے نتیجے میں 4افراد زکمی ہوئے ہیں