اودھمپور//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس اودھمپورکے سویپ سیل نے محکمہ آیوش اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے سپورٹس سٹیڈیم اودھمپور میں ’’ ایک روزہ یوگ شیور‘‘ کا اِنعقاد کیا۔ پروگرام کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سلونی رائے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر انیرودھ رائے نے کی۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد آئندہ لوک سبھا الیکشن میں بیداری اور فعال شرکت کو فروغ دینا تھا۔کمیونٹی اَراکین نے ایک قابل ذکرتعداد کو دیکھتے ہوئے جوش و خروش سے مختلف یوگی طریقوں اور مشقوں میں حصہ لیا۔ضلع پنچایت آفیسر ونوڈل آفیسر سویپ ڈاکٹر پریتی شرما نے اِنتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے ووٹ کی حقیقی قدر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔یوگا طریقوں اور مشقوں کے ایک سیریز کے ذریعے شرکأ کو نہ صرف صحت مند طرز ِزندگی اَپنانے کی ترغیب دی گئی بلکہ جمہوری عمل میں اُن کی فعال شرکت کی اہمیت کے بارے میں بھی تعلیم دی گئی۔اس تقریب نے شہریوں میں احساسِ ذمہ داری اور بااِختیار بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا اور ہماری جمہوریت کے مستقبل کی تشکیل میں اُن کے اہم کردار پر زور دیا۔










