مہلوکین کی لاشیں نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر رسکیو آپریشن شروع کیا گیا
سرینگر//اودھمپور میں دریائے توی میں ڈو ب کر ایک بی ایس ایف اہلکار سمیت دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔مہلوکین کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی کی لاش نہیں ملی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کشن پور-منوال علاقے میں دو نوجوان دریائے توی میں ڈوب گئے۔یہ حادثہ پیش آنے کے فوری طور ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے نوجوانوں کی تلاش میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کل شام جب کشن پور کے علاقے کے دو نوجوان رات گئے گھر نہیں پہنچے تو گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کی، اس دوران انہوں نے دریائے توی کے کنارے ان کے فون اور کپڑے دیکھے تو اندازہ لگایا کہ لڑکے ڈوب گئے ہیںاور اس کے بعد گاؤں والوں نے بہت تلاش کیا لیکن وہ ابھی تک نہیں مل سکا۔ صبح سے مسلسل تلاش کی کوششیں جاری ہیں لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔معلومات کے مطابق لاپتہ ہونے والے دو لڑکوں میں سے ایک چھ ماہ قبل بی ایس ایف فوج میں بھرتی ہوا تھا اور کچھ دن پہلے ہی چھٹی لے کر گھر آیا تھا۔










