انوراگ سنگھ ٹھاکر نے زوجیلہ ، زیڈ موڈ ٹنل منصوبوں کی پیش رفت کا معائینہ کیا

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے زوجیلہ ، زیڈ موڈ ٹنل منصوبوں کی پیش رفت کا معائینہ کیا

گاندربل//مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور امور ِ نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکر کل شام مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کے دو روزہ دورے پر سونہ مرگ پہنچے ۔مرکزی وزیر نے پہلے دِن زوجیلہ اور زیڈ موڑ ٹنل منصوبوں کا معائینہ کیا۔زوجیلہ ٹنل پروجیکٹ کے دورے کے دوران جس کا تصور یونین ٹریٹری لداخ کو تمام موسمی رابطے فراہم کرنے کا ہے۔متعلقہ افسران نے جانکاری دی کہ زوجیلہ ٹنل پر کام مکمل صلاحیت میں ہے اور این ایچ ڈی سی ایل سردیوں کے مہینوں میں بھی کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہے ۔ وزیر موصوف نے پروجیکٹ کو شیڈول کی تاریخ سے پہلے مکمل کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔اِس موقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر موصوف نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا اوراُنہوں نے کہا کہ زوجیلہ ٹنل قومی سلامتی ، ترقی اور سیاحت کے حوالے سے دونوں یوٹیوں جموںوکشمیر اور لداخ کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے کیوںکہ یہ لداخ ۔ کرگل اور لیہہ سال بھر رابطہ فراہم کرے گی ۔ اُنہوں نے ملک کی مختلف اہم ٹنلوں ، ریل اور سڑک کے منصوبوں پر مزید روشنی ڈالی جو حکومت نے ترقی کے ساتھ ساتھ سرحدی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے اوراُنہوںنے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے پورے جموںوکشمیر میں مختلف بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی پروجیکٹ جموں و کشمیر میں شدو مد سے جاری ہے۔یہاں یہ بات ذکر کرنا ضروری ہے ، زوجیلہ ٹنل پروجیکٹ سائٹ موجودہ شاہراہ (این ایچ۔01) پر واقع ہے جو سونہ مرگ( جموں کشمیر یوٹی) سے شروع ہوتا ہے اور2700 میٹر سے 3300 میٹر کی بلندی پر مینامرگ (لداخ یوٹی )پر ختم ہوتا ہے۔اِس طرح زوجیلہ ٹنل (13.2کلومیٹر) ایشیا کے علاقے میں اِس بلندی پر سب سے لمبی ٹنل تعمیر ہو رہی ہے۔سائٹ کا موجودہ مقام زلزلہ زدہ زون IV میں آتا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر منصوبے میں فراہم کردہ ڈھانچے کی حفاظت کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔زیڈ ۔موڑ ٹنل پر کام کی پیش رفت کا معائینہ کرتے ہوئے این ایچ آئی ڈی سی ایل کے اَفسران نے وزیر موصوف کو جانکاری دی کہ یہ پروجیکٹ ڈی بیایف او ٹی موڈ پر چل رہا ہے جس کی تخمینہ لاگت2,378 کروڑ روپے ہے۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور امور ِ نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکرکو فزیکل پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ ٹنل کے سروں کی کامیابی 16؍ ستمبر 2021ء کو حاصل ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ مرکزی ٹنل جو 6,412 میٹر لمبی ہے باقاعدہ دو طرفہ ٹریفک کے لئے کام شدو مد اور تیزی سے جاری ہے۔ وزیر موصوف کو جانکاری دی کہ ایمرجنسی حالات میں بھی ٹریفک کی محفوظ نقل و حمل کے لئے لے بائیز،موٹراور پیدل چلنے والے راستے ، آگ بجھانے کے مقامات ، ایس او ایس مواصلات رکھے جاتے ہیں۔مرکزی وزیر نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیڈ ۔ موڑ ٹنل مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سردیوں کے موسم میں سونہ مرگ تک رَسائی میں سہولیت فراہم کرے گی۔اور بالعموم جموںوکشمیر اور بالخصوص مقامی لوگوں کو سماجی و اِقتصادی فروغ میں سہولیت فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا ، ایس ایس پی گاندربل نہال بور کر اور اَفسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندربل ، کرتیکا جیوتسنا ، ایس ایس پی گاندربل نہال بورکر اور افسران موجود تھے۔