انتخابات تک کیلئے کشمیر پریس کلب کی عبوری باڈی تشکیل

انتخابات تک کیلئے کشمیر پریس کلب کی عبوری باڈی تشکیل

سینئر صحافی سلیم پنڈت صدر، ذوالفقار مجید جنرل سیکرٹری اور ارشد رسول خزانچی نامزد

سری نگر//کشمیر پریس کلب نے سنیچر کو سینئر صحافی محمد سلیم پنڈت کو صدر منتخب کرتے ہوئے 3 رکنی عبوری باڈی تشکیل دی۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں کشمیر پریس کلب کے ترجمان نے کہا کہ 3 رکنی باڈی میں سینئر صحافی ذوالفقار مجید جنرل سیکرٹری اور ارشد رسول کلب کے خزانچی کے طور پر بھی شامل ہیں،جب تک کشمیرپریس کلب کے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے نہیں ہو جاتے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ6ماہ پہلے منتخب باڈی کی مدت ختم ہوئی تھی۔کلب کے ترجمان نے مزید کہاکہ پولو ویو سری نگر میں کشمیر پریس کلب کی بنیاد کشمیر میں مقیم صحافیوں کی بے پناہ کوششوں سے2018 میں رکھی گئی تھی جنہوں نے متفقہ طور پر کلب کی ذمہ داریاں تجربہ کار صحافی محمدسلیم پنڈت کو سونپ دی تھیں،اوریوں سلیم پنڈت کشمیرپریس کلب کے بانی صدر بنے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ، کشمیر میں مقیم صحافیوں نے 15 جولائی 2019 کو اپنی ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات کرائے۔ منتخب باڈی نے 2 سال کی اپنی مدت مکمل کی، جو 14 جولائی2021 کو ختم ہوئی۔ تاہم ایگزیکٹو باڈی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتخابات میں تاخیر کی تھی، اس کے بعد تقریباً 6 ماہ تک، میڈیا برادری کو ناپسندیدہ پریشانی میں ڈال دیا گیا۔اس لیے اب 15 جنوری 2022 کو وادی کشمیر کی مختلف صحافتی تنظیموں نے متفقہ طور پر تین اراکین پر مشتمل ایک عبوری باڈی بنانے کا فیصلہ کیا جس میں سینئرصحافی محمدسلیم پنڈت کو صدر، سینئرصحافی ذوالفقار مجید کو جنرل سیکریٹری اورچیف ایڈیٹر روزنامہ گڑیال ونیوز ایجنسی جے کے این ایس ارشد رسول کو خزانچی بنایا گیا ہے،جب تک کلب کے انتخابات جب تک آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے منعقد نہیں ہوتے۔کشمیر پریس کلب کے ترجمان کے مطابق، عبوری باڈی کلب کے روزمرہ کے معاملات کو چلانے کے ساتھ ساتھ ایک مطلوبہ ایگزیکٹو باڈی بنانے کا بھی اختیار دے گی،جوکشمیر پریس کلب کو ایک جدید پریس کلبکے طورپر ترقی کرنے میں مدد دے گی جس کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی باڈی نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔