Tooth and foot diseases broke out in cattle

امپورہ میویشیوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے سے لوگوں میں مایوسی

سرینگر / /وسطی کشمیر بڈگام کے ڈاڈہ امپورہ علاقہ میں مویشیوں میں ٹوتھ اور فٹ ڈیزیزپھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں مایوسی چھا گئی ہے ۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ گذشتہ ہفتے سے مال ومویشیوں میں منہ اور پائوں کی بیماری پھوٹ پڑی ہے جس سے اب تک سینکڑوں مویشی اور جانور ہلا ک ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس مال ومویشی ہی پراپرٹی ہوتی ہے اور اسی سے وہ اپنا سارا گذارا چلاتے ہیں لیکن ان میں ایسی مہلک بیماری پھوٹ پڑنے سے ان کو نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں مویشی ہلاک ہونے کے باجود بھی ماہرین کی کوئی ٹیم علاقہ میں داخل ہوئی ہے جبکہ لوگوں میں تذبذب برقرار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ کئی متعلقہ افسران کی نوٹس میں معاملہ لایا گیا تاہم توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ انمل ہسبنڈری و شیپ ہسبنڈری کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہر ڈاکٹر وں کی ایک ٹیم روانہ کی جائے تاکہ ان مال ومویشی کابروقت علاج کیا جاسکے اور لوگوں کو اس رقم کثیر پرمبنی نقصان سے بچایا جاسکے ۔