yatra

امرناتھ یاترا :ابتک ایک لاکھ یاتریوں نے کیا شیولنگم کادرشن

سری نگر//30جون کوشروع ہونے والی43روز ہ سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے اورابتک ایک لاکھ75ہزارکے لگ بھگ یاتریوںنے امر ناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کیااورخصوصی پوجاپاٹ میں شرکت کی ۔موسم ابترہونے کے بیچ 17 ویں دن نون ون اوربال تل بیس کیمپوں سے ہزاروں یاتری امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے جبکہ بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے سنیچرکی صبح 5838یاتری2 الگ الگ قافلوں میں روانہ ہوکر سہ پہر کے وقت وارد کشمیرہوئے ۔جے کے این ایس کے مطابق ہفتے کی صبح موسم ابروآلودہونے کے بیچ دونوں راستوں یعنی نون ون پہلگام اوربال تل سے ہزاروں کی تعدادمیں یاتری سطح سمندر سے تقریباً 3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے اورشام کے وقت سبھی یاتری اپنی اس منزل تک پہنچ گئے ۔حکام نے بتایاکہ سنیچر کی صبح بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے 5838یاتری2 الگ الگ قافلوں میں کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔سخت سیکورٹی میں2547یاتری 97گاڑیوںمیں سوار ہوکرصبح ساڑھے تین بجے بھگوتی نگرجموں سے بال تل بیس کی طرف روانہ ہوئے اورحکام کے مطابق سہ پہر کے وقت یہ سبھی یاتری بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ گئے ۔انہوںنے کہاکہ بھگوتی نگربیس کیمپ سے3291یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ صبح تقریباًساڑھے چار بجے بھگوتی نگر سے نون ون پہلگام کی جانب126گاڑیوںمیں روانہ ہوا ،اورسہ پہر کے وقت یاتریوںکایہ قافلہ بھی اپنی منزل تک پہنچ گیا۔حکام نے بتایاکہ سنیچر کوپہنچنے والی یاتری نون ون ،بال تل اورپنجترنی بیس کیمپوںمیں قیام کریں گے اورممکنہ طورپرانھیں اتوار کی صبح یہاں سے امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی جائیگی ۔حکام نے بتایاکہ29جون کوپہلا قافلے روانہ ہونے کے بعدسے ابتک بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے کل99ہزار825یاتری ،امرناتھ یاترامیں شرکت کیلئے کشمیرروانہ ہوئے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ جمعے کی شام تک کل ایک لاکھ65ہزار یاتریوںنے امر ناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کیااورخصوصی پوجاپاٹ میں شرکت کی۔حکام نے ساتھ ہی بتایاکہ سنیچر کومزیدہزاروں یاتریوںکے گھپاکی جانب روانہ ہونے کے بعدگھپامیں درشن اورپوجاکرنے والے یاتریوں کی تعداد ایک لاکھ75ہزار سے زیادہ ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ سالانہ امرناتھ یاترا11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر ختم ہونے والی ہے۔