dooran

امامیہ فیڈریشن کشمیر کے ایگزیکیٹو کونسل کا اہم اجلاس

موجودہ سیاسی قومی ملی اور سماجی معاملات کے مختلف پہلوں کا جایزہ لیا گیا

سرینگر// امامیہ فیڈریشن کشمیر کے ایگزیکیٹو کونسل کا اھم اجلاس سرینگر میں منعقد ھوا اجلاس میں موجودہ سیاسی قومی ملی اور سماجی معاملات کے مختلف پہلوں کا جایزہ لیا گیا اجلاس میں جناب محمد اشرف خان صاحب کو فیڈریشن کا جنرل سکریٹری تعینات کیا گیا اور کیء اور فیصلوں کی توثیق کی گیء اجلاس میں اتفاق راے سے تنظیم کے یوم تاسیس کے موقع پر فیڈریشن کے جملہ اراکین کا ریاست گیر اجلاس نومبر کے وسط میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں سماجی سطح پر پیدا ھوے مسایل منشیات کے بے جا پھیلاو بے راہ روی کے بڑھتے واقعات اور قوم کی نوجوان نسل میں ڑرگ ایڈکشن کا ھوشربا اضافہ جیسے حساس معاملات پر قوم میں بیداری پیدا کرنے کے لے عنقریب تمام مذاہب سے وابستہ سرکردہ افراد کا ایک اجلاس بلانے کو بھی منظوری دی گیءتاکہ اس انسانی مسلے کے ضمن میں ایک جامعہ بیداری مہم چلایء جاے اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی گیء کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لے اور طویل عرصہ سے التوا میں پڑے اس مسلے کا ایک ابرو مندانہ حل نکالنے کی کوشش کرے تاکہ فلسطینوں کے درد کو کم کیا جاسکے اجلاس میں کیء شعیہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے حکومتی اداروں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے اپیل کی گیء کہ وہ تعمیری کاموں کے ضمن میں ان علاقوں کے تییں بتی جارھی تفاوت پر توجہ دے اجلاس میں اس سلسلے میں عنقریب حکومت کو ایک میمورنڈم پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔