dooran

امامیہ فیڈریشن کشمیر کا غیر معمولی اجلاس غلام حسن مجروح کی صدارت میں منعقدہوا

جموں کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا تفصیل سے جایزہ لیا

سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر کا غیر معمولی اجلاس خمینی چوک بمنہ بڈگام میں تنظیم کے صدر جناب غلام حسن مجروح صاحب کی صدارت میں منعقدہوا اجلاس میں مختلف تنظیمی امورات کے علاوہ جموں کشمیر کے عوام کو درپیش مختلف مسائل و مشکلات اور حکومت کی جانب سے شروع کی گی تعمیراتی ڑھانچوں کی انہدامی مہم جموں کشمیر کے عوام پر عاید کے گئے پراپرٹی ٹیکس اور بجلی فیس میں اضافےکے نتیجے میں پیدا ہوئی صورت حال کا تفصیل سے جایزہ لیا گیا اجلاس کے بعد اخبارات کیلئے جاری بیان میں کہا گیاکہ ایک طرف یہاں کے عوام نا مساعد حالات کی تلخیوں کے نتیجے میں اقتصادی بد حالی کے شکار ھیں اور ایسے میں حکومت کی جانب سے شروع کےء گے demolition drive پراپرٹی ٹیکس عاید کےءجانے جیسے عوام کش اقدامات کسی بھی طور عوام دوستانہ نہی کہے جاسکتے بیان میں کہا گیا کہ زمینی صورت حال اور عوام کی نا گفتہ بہ اقتصادی صورت حال سے چشم پوشی کا عمل یہاں کے عوام کے تیںءمعاندانہ روش ھی کہی جاسکتی ھے کیونکہ اگر انہدامی کاروای کے دوراں غریب عوام کو ان کے رہایشی ٹھکانوں سے محروم کیا گیا تو یہ سراسر ناانصافی اور ظلم کے مترادف ھوگا اگر چہ سرکاری زمین پر سے ناجایز قبضہ ہٹانے کے خاطر جواز موجود ہے تاہم حکومت نے ہی روشنی ایکٹ اور دوسرے سیکیموں کےتحت وقتاً فوقتاً رہاشی مقصد کیلےء پلاٹ فراہم کیےء ہیں بیان میں کہا گیا کہ پہلے سے مصایب میں پھنسے عوام کے جزبات اور احساسات کا خیال رکھا جانا چاھے اگر چہ اقتصادی بد حالی کے چلتے یہاں کے عوام پراپرٹی ٹیکس جیسے اضافی بوجھ کے متحمل نہں ھو سکتے بیان میں کہاگیا کہ جموں کشمیر کے آبی وسایل سے سالانہ بیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ھے اور یہ ریاست صرف بجلی کی پیداوار سے حاصل شدہ امدنی کی بل پر اقتصادی طور خود کفیل ھو سکتی ھے پھر بھی ایک طرف ریاست کے طول وعرض میں بجلی کی انکھ مچولی جاری ھے اور دوسری طرف غریب صارفین پر اضافی فیس کی صورت میں ناقابل بر داشت بوجھ ڑالا جارھا ھے بیان میں حکومت سے اپیل کی گی کہ وہ یہاں کے عوام کو درپیش مسایل کا بخوبی ادراک کرتے ھوےء عوام دوستانہ پالیسی اختیار کرے بیان میں کہا گیا کہ امامیہ فیڈریشن کی جملہ قیادت تنظیم میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیےء جلدی ریاست گیر مہم شروع کرے گی اور فیڈریشن اپنے دستوری موقف کی پیروی میں ملت شعیان کشمیر کی ایک نمایندہ تنظیم کی حثیت سے قوم کے جملہ مسایل کو حل کرنے کے لے ھر سطح پر اپنی مثبت اورموثر کوششیں بروےءکار لایء گی۔۔۔۔۔شعبہ نشر اشاعت امامیہ فیڈ ریشن کشمیر۔۔