کولگام// ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کولگام نے منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں این سی سی ، این ایس ایس اور ضلع کے مختلف کالجوں اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے کیمپس سفیروں کے لئے اِنتخابات کے اِنعقاد کے سلسلے میں ایک روزہ اورنٹیشن پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینر شوکت احمد وانی اور اے ایل ایم ٹی مشتاق احمد نے طلبأ کو تمام لوگوں بالخصوص نوجوان پود کی اِنتخابی شرکت کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔طلبأ رضاکاروں کو اِنتخابات کے اِنعقاد کے مختلف طریقۂ کار سے بھی واقف کیا گیا۔ نوجوان شرکأ پُرجوش تھے اور اُنہوں نے بہت سے سوالات پوچھے جن کے جوابات ڈی ایل ایم ٹی اور اے ایل ایم ٹی نے ان کے اطمینان کے مطابق دیئے۔ڈپٹی ڈِی اِی او کولگام بلال احمد کامگار نے اَپنے خطاب میں نوجوان رضاکاروں کا خیرمقدم کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی فہرست میں تمام اہل رائے دہندگان کے اِندراج کے سفیر بنیں اور مضبوط جمہوریت کے لئے زیادہ سے زیادہ شرکت کا پیغام کمیونٹی تک پہنچائیں۔










