dooran

الطاف میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج کلیم میں SVEEP کے تحت میگا آگاہی پروگرام کا انعقاد

سرینگر///الطاف میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپشن (SVEEP) کے تحت ایک میگا آگاہی پروگرام اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کولگام اطہر امیر خان جو کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بھی ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔وائس آف انڈیا کے نمائندے اعجاذ ایتو کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی ای او نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین اور عوام کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ 25 مئی کو اننت ناگ – راجوری پی سی کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو ضلع میں آنے والے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کے اندراج کے لیے کمیونٹی ممبران اور والدین کو ترغیب دینے میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کئی افسران اور اساتذہ موجود تھے جبکہ مختلف سکولوں کے طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔