جموں//جووینائل جسٹس( کیئراینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015 کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی میٹنگ چیف جسٹس ( قائمقام) جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے ایل ایس اے جسٹس تاشی ربستن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کا مقصدجووینائل جسٹس ایکٹ کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانا، جموںوکشمیر یوٹی کے جووینائل جسٹس بورڈوں کے سامنے زیر اِلتوأ مقدمات اور ان مقدمات کے نمٹانے میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیناتھا۔ میٹنگ میں ایکٹ کی مناسب عمل آوری سے متعلق درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔تمام شراکت داروں پر زور دیا گیا کہ وہ جووینائل جسٹس بورڈوں ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں ، سپیشل جووینائل پولیس یونٹوں اور چائلڈ ویلفیئر اَفسران کی تقرری کو جووینائل جسٹس ایکٹ کے مطابق یقینی بنائیں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹوں ، سپیشل جووینا ئل پولیس یونٹوں کی تشکیل اور چائلڈ ویلفیئر پولیس اَفسران اور چائلڈ ویلفیئر اَفسران کی نامزدگی کو متعلقہ محکمہ کی ویب سائٹ پر عام لوگوں کی معلومات کے لئے ظاہر کیا جائے۔مزید بتایا گیا کہ جووینائل جسٹس ایکٹ پر قانونی خدمات ، پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کے اَفسران سے باقاعدہ ٹی وِی اور ریڈیو پروگرام منعقد کئے جائیں تاکہ عوام کو اِس ایکٹ کی سکیم اور حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کے بارے میں بچوں کی دیکھ ریکھ اور تحفظ کے لئے بیداری فراہم کی جاسکے ۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل ، کمشنرسیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا ، ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے ایل ایس اے ایم کے شرما اور سابق آفیشو ممبر سیکرٹری جووینائل جسٹس کمیٹی امیت کمار گپتا نے شرکت کی۔شرکأ نے ایکٹ کے صحیح عمل آوری کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز دیں۔
وزیر اعظم مودی 29 اگست کو ازبکستان اور کرغزستان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندوستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا
سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ
ہائی کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر سماعت، دہلی پولیس نے کی مخالفت
راہل گاندھی کا خواتین کے نام ’پنجرہ توڑ دینے‘ کا پیغام، کہا- ’خود پر فخر کریں، اپنی آواز بلند کریں‘
منی پور کے کانگ پوکپی میں تشد، 4 ناگا افراد ہلاک، سیناپتی میں بند
عید میلاد النبیؐ پر نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے پٹنہ کی خانقاہوں میں چڑھائی چادر
نیپال میں اچانک ہلاکت خیز سیلاب۔ 400 افراد ہلاک
وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ ایران عباس عراقچی سے ملاقات
امریکہ نے امیگرنٹ ویزے روک دیئے،لاکھوں افراد متاثر










