پارٹی ورکر عوامی مسائل کوحل کرانے میں رول نبھائیں :اشوک کول
ہندوارہ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کپوارہ میں ایک ورکراس کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے منگل کوکپوارہ کا دورہ کرکے یہاں ڈاک بنگلو کپوارہ میں کپوارہ کے6اسمبلی حلقوں کے عہدیداروں اورکارکنوں کیساتھ میٹنگ کی ۔اس دوران انہوں نے ورکران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مزید مستحکم بنانے اور ایڈمنسٹریشن کے ساتھ گاوں گاوں جاکر لوگوں کے مسائل کو نوٹس کرکے انہیں حل کرانے میں اپنا رول ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کی حکومت ہے اور ہماری اس حکومت میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ حدبندی کے بعد جو بھی نیااسمبلی حلقہ بنایاگیا،اُن سے تعلق رکھنے والے ورکرعام لوگوں سے رابطہ رکھیں اوراُن کے مسائل حل کرانے میں اپنارول اداکریں ۔اشوک کول نے ورکروں پر زوردیاکہ وہ پارٹی کومضبوط اورفعال بنانے کیلئے متحرک رہیں۔انہوںنے ورکروں سے کہاکہ وہ ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے کیساتھ ساتھ عوام سے بھی رابطہ رکھیں اورجہاں عوام کوکوئی مسئلہ درپیش ہو،وہاں وہ مسئلہ متعلقہ افسرکی نوٹس میں لایاجائے ۔اشوک کول کاکہناتھاکہ جموں وکشمیرمیں جب بھی اسمبلی انتخابات ہونگے ،بھاجپا ہر وقت الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حسہ لینے کیلئے تیار ہے۔










