تل ابیب/ایجنسیز// اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ میجر جنرل اہارون حلیوا کی آڈیو ریکارڈنگ کا افشاء ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق میجر جنرل اہارون حلیوا کا لیک ہونے والی آڈیو میں کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی ہلاکتیں آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہیں۔ 7 اکتوبر کو ہر ایک شخص کے بدلے 50 فلسطینیوں کو مرنا ہوگا چاہے وہ بچے ہی کیوں نہ ہوں۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ان ریمارکس کی مذمت کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حلیوا کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم اسرائیل کی سرکاری پالیسی ہے۔ سابق اسرائیلی میجر کی یہ آڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت پر بین الاقوامی تنقید نے شدت اختیار کر لی ہے۔
رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے
یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا
ہاکی ورلڈ کپ 2026‘ ہندوستان کی شاندارشروعات
قومی کھیل ایوارڈ 2025کا اعلان:تیجسون شنکر اور دیویا دیشمکھ سمیت 17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026
یوجی سی ۔این ای ٹی کے تین پرچے دوبارہ لیے جائیں گے
جموں و کشمیر میں شدید بارش کا امکان
عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں یقینی بنائیں
بی جے پی میں بڑے پیمانے پر تنظیمی ردوبدل
جموں و کشمیر میں 7656 روہنگیا اور 504 بنگلہ دیشی مقیم










