dooran

استعمال ہونے کا وقت چلا گیا، جموں و کشمیر کی سیاست میں نوجوان آئے ہیں:جے کے پی ایم

سرینگر//صدر جے کے پی ایم ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے اتوارکو ٹاؤن ہال قاضی گنڈ دیوسر حلقہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کیا اور تمام علاقائی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے وسیع تر مفادات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آجائیں تاکہ سینکڑوں سال پرانے بھائی چارے کو بچایا جا سکے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈاکٹر مصطفی خان نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے ہمیں سابق قانون ساز اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ جموں و کشمیر کی سیاست میں نوجوانوں کو موقع دیا جائے۔نمائندے میر ارشد کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے اتوارکو ٹاؤن ہال قاضی گنڈ میں پارٹی کارکنوں کا ایک کنونشن منعقد ہوا ہے جس میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان، چیف آرگنائزر میر مدثر رشید ، صدر اقلیتی سیل کے اشوک کمار،نائب صدر پارٹی ڈاکٹر محمد حسین اور جاوید احمد خان عادل کی موجود گی میں منعقد ہوا ہے جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے جنرل سکریٹری، دیوسر حلقہ کے مختلف حلقوں کے کارکنان نے خراب موسمی حالات میں ٹاؤن ہال قاضی گنڈ میں پارٹی کنونشن میں شرکت کی اور پارٹی قائدین نے دیوسر حلقہ کے لوگوں کو کنونشن میں ان کی موجودگی پر خوش آمدید کہا۔ اس دوران میر مدثر رشید نے دیوسر حلقہ کے مختلف بنیادی مسائل اٹھائے۔اس دوران صدر ڈاکٹر غلام صطفٰی خان نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریت اور جموں و کشمیر کو بچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آجائیں۔جے کے پی ایم کے رہنماؤں نے اہل نوجوانوں سے بھی درخواست کی اور انہیں جموں و کشمیر کے انصاف، وقار اور ترقی کے لیے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے جے کے پی ایم جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک متبادل سیاسی پلیٹ فارم ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق انتھک محنت کرے گا۔