ارونا چل پردیش کے وزیر زراعت نے آئی آئی کے ایس ٹی سی دوسو پانپور کا دورہ کیا

ارونا چل پردیش کے وزیر زراعت نے آئی آئی کے ایس ٹی سی دوسو پانپور کا دورہ کیا

سری نگر//اروناچل پردیش کے وزیر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ٹگی ٹکی نے اروناچل پردیشن زرعی اَفسران کی ایک ٹیم کے ساتھ آج یہاں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر( آئی آئی کے ایس ٹی سی ) دوسو پانپور کا دورہ کیا۔وزیر موصوف آئی آئی کے ایس ٹی سی کے مختلف شعبوں میں گئے جہاں اُنہیں ٹیم کے ساتھ متعلقہ تکنیکی اَفسران نے سینٹر میں دستیاب گریڈنگ ، لیبلنگ ، پیکنگ ، ڈرائینگ ، پروسسنگ اور مارکیٹنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔ اِس موقعہ پر اروناچل کے وزیر زراعت نے آئی آئی کے ایس ٹی سی میں اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اطمینان کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آئی آئی کے ایس ٹی سی کے دورے کا مقصد اَپنی ریاست میں زعفران کو متعارف کرنے کے اِمکانات تلاش کرنا اور اروناچل پردیش کے زرعی دفاتر کو زعفران کی پیداوار ، تحفظ اور پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ کی مختلف تکنیکی اَقدامات سے روشناس کرنا ہے ۔اُنہوں نے زعفرانی شعبے کی ترقی میں آئی آئی کے ایس ٹی سی کے اَفسروں اور ملازمین کے ان کے کردار اور عزم کے لئے سراہنا کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا حصہ دُنیا کا بہترین زعفران پیدا کرتا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔اِس سے قبل ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے آئی آئی کے ایس ٹی سی دوسو پانپور میں زعفران کے کاشت کاروں کو فراہم کی جانے والی فصل کی کٹائی کے بعد کی تکنیک، معیار کی جانچ اور اِی ۔مارکیٹنگ سہولیات کے بارے میں وزیر موصوف کو جانکاری دی ۔اِس موقعہ پر چیف ایگری کلچر آفیسر سری نگر منوہر لال شرما، ایڈمنسٹریٹر آئی آئی کے ایس ٹی سی شاہنواز احمد شاہ ، ٹیکنیکل آفیسر ایچ اے ڈی پی شیخ عمران بھی موجود تھے۔