forest fire

ادھم پور کے درسو میں جنگل جل رہا، آگ بجھانے کے لیے ایئر فورس سے مدد طلب

سرینگر//اْدھم پور ضلع کے درسو پنچایت کے جنگلات میں منگل کے روز سے ایک بڑے علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، جس سے جنگلی حیات سمیت جنگل کی دولت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ادھم پور کے درسو میں جل رہے جنگلات نے فضائیہ سے مدد مانگی ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق اْدھم پور ضلع کے درسو پنچایت کے جنگلات میں منگل کے روز سے ایک بڑے علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، جس سے جنگلی حیات سمیت جنگل کی دولت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں ابھی تک ناکام رہی ہیں۔ گاؤں والوں نے آگ بجھانے کے لیے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔حکام کے مطابق منگل کو ادھم پور اور جموں اضلاع کے درمیان دارسو جنگلاتی علاقے میں لگی آگ پانچ سے چھ مربع کلومیٹر تک پھیل گئی ہے۔ اب اس کے رہائشی علاقوں کو خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ مقامی رہائشی ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ اس نے انتظامیہ سے آگ بجھانے کے لیے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کی موجودہ کوششیں ناکافی ہیں اور آگ نئے علاقوں میں پھیل رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، البتہ کچھ مقامی لوگوں کا شبہ ہے کہ اسے شرارتی عناصر نے جان بوجھ کر لگوایا ہے۔حکام نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) کو مقامی ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، لیکن ہواؤں کی وجہ سے آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں نے بدھ کو بھی جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کا کام جاری رکھا لیکن بڑا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے اس میں کافی رکاوٹیں آرہی ہیں۔