احمد نگر اورگوری پورہ اونتی پورہ میں سڑک حادثات،58شخص لقمہ اجل

متوفی کی اہلیہ اور8فورسزاہلکار زخمی،خاتون کی حالت نازک

سری نگر//سری نگرکے مضافاتی علاقہ احمدنگرمیں90فٹ روڑ پر برستی بارش کے بیچ ایک تیز رفتار نجی گاڑی نے ایک موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ،جسکے نتیجے میں اس پر سوارمیاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے ،جن میں سے شاہر ازجان ہواجبکہ متوفی کی اہلیہ کی حالت سکمزمیں نازک بن ہوئی تھی ۔اس دوران گوری پورہ اونتی پورہ کراسنگ پر ایک سڑک حادثے میں سی آرپی ایف کے8جوان زخمی ہوگئے ۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچر کی صبح سری نگرکے 90فٹ روڑ پر الخدام احمد نگر کے قریب بارش کے بیچ ایک کراسنگ کوعبور کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل کومین روڑ سے آرہی ایک نجی گاڑی نے شدیدٹکر ماردی ،جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل یااسکوٹر دورجاگرااوراس پر سوار ایک شخص اوراُسکی بیوی شدیدزخمی ہوگئی ۔مقامی لوگوںنے دونوں زخمی میاں بیوی کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ پہنچانے کیلئے ایک گاڑی میں سوار کیا تاہم 58 سالہ فاروق احمد وانی ساکنہ الٰہی باغ سری نگرراستے میں ہی دم توڑ گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ متوفی شخص کی بیوی55سالہ نسیمہ جو کہ سکمز میں زیر علاج ہے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ۔اس دورانسری نگر جموں ہائی وے پرایک ٹرک اور سی آر پی ایف کی کیسپرگاڑی کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے میں 8فورسزاہلکار زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک زیرنمبرJK02V-6165نے سری نگر جموں ہائی وے پر اونتی پورہ کے گوری پورہ کراسنگ کے قریب 130ویں بٹالین کی سی آر پی ایف کی کیسپرگاڑی زیرنمبرJK02CN-2597 کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے 8جوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے2زخمی اہلکاروں کو خصوصی علاج کیلئے سری نگر کے اسپتال ریفر کر دیا۔ زخمی فورسزاہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نریش کمار، ایچ سی پنکج پرساد، ایچ سی پونم چند، کانسٹیبل اوگے موگے بالچندرا، ایچ سی بڑی پاتل، ایچ سی ہمانشو ہلدار اور سریش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثنا، جموں سے سری نگر آنے والی فوج کی گاڑی سری نگر جموں ہائی وے پر دمجان قاضی گنڈ علاقے کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔