اٹل ڈلو جموں و کشمیر کا نیا چیف سیکرٹری مقرر

اتل ڈولو نے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن پروگرام پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

پھل کاشتکاروں کیلئے بہتر پیداواری اور آمدنی پر زور دیا

سرینگر//محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے اعلیٰ کثافت کے شجرکاری پروگرام کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، ڈائریکٹر سنٹرل انسٹی چیوٹ آف ٹمپریٹ ہارٹیکلچر ( سی آئی ٹی ایچ ) ، جوائینٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، چیف ہارٹیکلچر آفیسرز ، مالیاتی اداروں کے نمائندوں ، پرائیویٹ پینل میں شامل ایجنسیوں اور ترقی پسند باغبانوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر کی طرف سے اسکیم اور اس کی پیش رفت کا ایک جامع جائیزہ پیش کیا گیا ۔ بروقت تکمیل اور پودے لگانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسٹر اتل ڈولو نے تمام شرکاء کو اس باوقار پروگرام کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی جس کا مقصد پھلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ، پھلوں کے معیار کو بہتر بنانا اور پھل کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے پرائیویٹ پینل میں شامل ایجنسیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ اس اسکیم کے آسانی سے نفاذ کیلئے پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے باغبانی کشمیر /جموں کے ڈائریکٹر اور محکمہ کے دیگر افسران کے ساتھ مختلف اعلیٰ کثافت والے باغات کا افتتاح کرنے کیلئے پلوامہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے محکمہ باغبانی کے تعاون سے قائم کئے گئے کنٹرولڈ ایٹمو سفئیر ( سی اے ) اسٹورز کا بھی معائینہ کیا ۔