سبزیوں کے بیجوں کی کھیپ کو گریز کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
سرینگر //محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے آج جامع زرعی ترقیاتی پروگراموں کے تحت سبزیوں کے بیجوں ( ٹماٹر ، بیگن ، مرچ ، کالے مرچ ، ساگ خانیاری ، سرخ گوبھی ، سبز گوبھی ) کی ایک کھیپ کو جھنڈی دکھا کر گریز کیلئے روانہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی ایس نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت کی عمودی اور افقی توسیع کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سبزیوں کی کاشت کو جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور سبزیوں کے بیجوں کی پہلی کھیپ گریز بھیجنا اس سمت میں ایک ایسا ہی قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ گریز نے پہلے ہی کئی اقدامات کئے ہیں ۔ مسٹر ڈولو نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے تمام خطوں میں زراعت کی ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت میں متعلقہ کسانوں کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کو فروغ دینے کی بڑی صلاحیت ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر بھی موجود تھے ۔










