انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا پورا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنا منٹ راؤنڈ-رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس کا مطلب سبھی 8 ٹیم گروپ اسٹیج میں ایک دوسرے سے ایک بارضرورمدمقابل ہوں گی۔ اس بارورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا مل کرکررہے ہیں اور ٹورنا منٹ کا سب سے پہلے میچ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کا انعقاد 30 ستمبرسے 2 نومبرتک چلے گا۔ خواتین ونڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا گزشتہ چمپئن ہے، جو ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی شروعات یکم اکتوبرکونیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان-پاکستان مقابلے کی تاریخ بھی طے ہوچکی ہے۔ ہندوستان بنام پاکستان ہائی وولٹیج مقابلہ 5 اکتوبرکوسری لنکا کے پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان کا پورا شیڈول
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 30 ستمبرکومقابلہ ہوگا۔ جبکہ 5 اکتوبرکوہندوستانی ٹیم کا مقابلہ پاکستانی ٹیم سے ہوگا۔ ہندوستان اپنا تیسرا میچ 9 اکتوبرکوجنوبی افریقہ میں کھیلے گا۔ 12 اکتوبر کو ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوگا۔ جبکہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم 19 اکتوبرکو میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ اور ہندوستانی ٹیم کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ وہیں 26 اکتوبر کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی/کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ وہیں دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لئے 2 نومبرکی تاریخ طے کی گئی ہے، جوفائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے مطابق کولمبو یا بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا 7 بارخواتین ورلڈ کپ کی فاتح بن چکی ہے۔ وہیں انگلینڈ نے چارباراورنیوزی لینڈ ایک بارچمپئن بنی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کبھی خواتین ونڈے ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے، لیکن 2 باررنراپ ضروربنی ہے۔










