phone

G20سے متعلق افواہیں پھیلانے والے ISD موبائل فون نمبرات

سائبر پولیس کشمیرنے کیا FIRدرج،تحقیقات شروع، مشکوک کال کا جواب نہ دیں:پولیس کالوگوں کو مشورہ

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں لوگوں کو کچھ بین الاقوامی موبائل فون نمبروں سے خبردار کیا، جن کا استعمال بقول پولیس آئندہ G20 پروگراموں اور ملک مخالف پیغامات کے بارے میں افواہیں پھیلانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کچھ مشکوک ٹیلی کمیونیکیشنز کیخلاف محتاط رہیں اور+447520693559،+44 7418343648،اور+44 7520693134 یا کسی بھی آئی ایس ڈی نمبر پر جواب نہ دیں جو G20 تقریبات سے متعلق آئندہ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔پولیس نے مزید کہاکہ یہ موبائل فون نمبرات ملک دشمن پیغامات اور پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں اور عوام کو ان کوششوں سے پوری طرح چوکنا رہنا چاہئے اور ایسی کسی بھی مشکوک کال کا جواب نہیں دینا چاہئے۔مزید یہ کہ اگر کسی شخص کو اس معاملے سے متعلق کوئی شکایت یا سوال ہے تو سائبر پولیس اسٹیشن یا کسی قریبی پولیس اسٹیشن اور پولیس چوکی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔پولیس نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں فوری نوٹس لیکرسائبر پولیس کشمیر نے ایف آئی آرنمبر11/2023درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔